• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
KandNs Publishing Partner

انگلینڈ نے ثقلین کی خدمات حاصل کرلیں، ورلڈکپ کیلئے اسپن کنسلٹنٹ مقرر

شائع May 23, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
30 مئی کو انگلینڈ کی ٹیم کو جوائن کر لوں گا، ثقلین مشتاق — اسکرین شاٹ: ای سی بی ویب سائٹ
30 مئی کو انگلینڈ کی ٹیم کو جوائن کر لوں گا، ثقلین مشتاق — اسکرین شاٹ: ای سی بی ویب سائٹ

پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر ثقلین مشتاق ورلڈکپ 2019 کے لیے انگلینڈ ٹیم کے لیے باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر ہوگئے۔

بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے فاسٹ باؤلنگ کے ساتھ ساتھ اپنے اسپن ڈپارٹمنٹ کو بھی مضبوط بنانے اور ان کی بہتر حکمت عملی بنانے کے لیے ایک مرتبہ پھر ثقلین مشتاق کی خدامات حاصل کی ہیں۔

’دوسرا‘ کے موجد ثقلین مشتاق اس سے قبل بھی انگلینڈ ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور کام کر چکے ہیں تاہم ان کا معاہدہ پورا ہونے کے بعد انہوں نے ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کی کِٹ کی رونمائی

چھ روز بعد شروع ہونے والے عالمی میلے کے لیے میزبان ملک نے اپنے اسپن ڈیپارٹمنٹ کی خامیوں کو پورا کرنے کے لیے ایک مرتبہ ثقلین مشتاق کو باؤلنگ کنسلٹنٹ بنادیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق اسپنر کا کہنا تھا کہ انہیں ورلڈکپ میں انگلینڈ کی ٹیم کو جوائن کرنے اور اسپنرز کی مدد کرنے کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی۔

ثقلین مشتاق نے بتایا کہ انہوں نے انگلینڈ ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ بننے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے، اور 30 مئی کو ٹیم کو جوائن کریں گے جب وہ ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ثقلین مشتاق، پشاور زلمی کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر

انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں بھی انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ کام کیا ہے، میں ان کو جانتا ہوں، ورلڈکپ ایک بہت بڑا ٹونامنٹ ہے، میں اس دوران ان کی اپنی صلاحیتوں کے مطابق مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ کا 12واں ایڈیشن انگلینڈ میں ہی کھیلا جارہا ہے اور انگلش ٹیم اس ایونٹ کو پہلی مرتبہ اپنے نام کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔

ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت انگلینڈ کی وکٹیں بظاہر بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دہے رہی ہیں، تاہم انگلینڈ ٹیم کے لیے ثقلین کی موجود ان کے اسپنر بالخصوص معین علی اور عادل رشید کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024