• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am
KandNs Publishing Partner

پاکستانی خاتون کا ورلڈ کپ 2019 میں منفرد اعزاز

شائع May 23, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
زینب عباس ورلڈ کپ کے میچز کے دوران تبصرہ اور رپورٹنگ کرتی نظر آئیں گی — تصویر بشکریہ ٹوئٹر
زینب عباس ورلڈ کپ کے میچز کے دوران تبصرہ اور رپورٹنگ کرتی نظر آئیں گی — تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لندن: پہلی مرتبہ پاکستانی خاتون ورلڈکپ کے لیے رپورٹنگ پینل کا حصہ بن گئیں اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی میزبانی سے رپورٹنگ سے شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے دوران میدانوں میں رپورٹنگ کرتی نظر آئیں گی۔

30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے آغاز میں صرف 8 روز باقی ہیں اور ایسے میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم میں انتشار کی افواہوں پر سرفراز احمد برہم

ورلڈکپ کی کوریج کے لیے صحافی، رپورٹرز اور کمنٹیٹرز بھی انگلینڈ پہنچ چکے ہیں اور پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ پاکستان کی کوئی خاتون رپورٹر ورلڈکپ کے رپورٹنگ پینل میں شامل کر لی گئیں۔

پی ایس ایل کی رپورٹنگ سے شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے دوران میدانوں میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی20 نصف سنچری کا ریکارڈ ندا ڈار کے نام

عالمی کپ کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا اور پاکستانی ٹیم 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024