• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
KandNs Publishing Partner

ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کی کِٹ کی رونمائی

شائع May 22, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
انگلینڈ کی کٹ 1992 کے ولرڈکپ کی کٹ سے کافی مشابہت رکھتی ہے— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
انگلینڈ کی کٹ 1992 کے ولرڈکپ کی کٹ سے کافی مشابہت رکھتی ہے— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

انگلینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنی کٹ کا اعلان کردیا ہے جسے 1992 کے ورلڈ کپ کی کٹ سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔

ورلڈ کپ کے میزبان انگلینڈ نے ایونٹ کے لیے اپنی کٹ کا اعلان کردیا ہے جسے 1992 کے عالمی کپ سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔

انگلینڈ نے 1992 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں آخری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور اسی بات کو مدنظر رکھ کر اس ایونٹ سے ملتی جلتی کٹ تیار کی گئی ہے۔

انگلینڈ نے 1979 اور 1987 کے ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا تھا لیکن اس وقت سفید کٹ اور لال گیند سے ون ڈے کرکٹ کھیلی جاتی ہے تاہم 1992 میں پہلی مرتبہ رنگین کٹ اور سفید گیند کے ساتھ کرکٹ کھیلی گئی تھی۔

انگلینڈ کی کٹ ہلکے نیلے رنگ کی ہے جسے تمباکو بنانے والی کمپنی نے اسپانسر کیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے 1996 اور 2011 میں کوارٹر فائنل کے لیے کیا تھا جبکہ 1999، 2003 اور 2015 میں وہ گروپ اسٹیج میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے، 2007 میں انگلش ٹیم سپر ایٹ مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب رہی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے ہمراہ فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا کٹ کی تبدیلی واقعی انگلش ٹیم کی قسمت بھی بدل سکے گی یا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024