• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف مستعفی

شائع May 22, 2019 اپ ڈیٹ June 10, 2019
وزیر اعظم نے ہارون شریف کا استعفیٰ اب تک منظور نہیں کیا —  فائل فوٹو
وزیر اعظم نے ہارون شریف کا استعفیٰ اب تک منظور نہیں کیا — فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ہارون شریف نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے کا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے، تاہم انہوں نے اب تک استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا اور بطور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مزید کام نہیں کرنا چاہتا۔

مزید پڑھیں: ’کاروبار میں آسانی کیلئے اصلاحات کی منصوبہ بندی مکمل‘

واضح رہے کہ ہارون شریف کو ستمبر 2018 میں سرمایہ کاری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

وہ اقتصادی پالیسی، بین الاقوامی ترقی، اقتصادی ڈپلومیسی اور فنانشل مارکیٹ کے عالمی ماہر کے طور پر جانے جاتے ہیں جو جنوبی اور وسطی ایشیا میں اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے عالمی بینک گروپ کے ریجنل ایڈوائزر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

چند روز قبل ہی ہارون شریف نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور انہیں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔

سرمایہ کاری بورڈ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی معاونت کرتا ہے اور انہیں ملک میں جوائنٹ وینچرز کے قیام میں مدد کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024