• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am
KandNs Publishing Partner

تین تبدیلیوں کے ساتھ انگلینڈ کے حتمی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان

شائع May 21, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
انگلینڈ نے اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کیں— فائل فوٹو: رائٹرز
انگلینڈ نے اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کیں— فائل فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنے 15رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے جوفرا آرچر کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا جبکہ ڈیوڈ ولی کا ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

کیربیئن جزائر سے تعلق رکھنے والے جوفرا آرچر 90میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے مسلسل گیند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انگلینڈ کے قوانین میں تبدیلی کی بدولت وہ انگلش ٹیم کے لیے کھیلنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں: آصف علی کی بیٹی کی بیماری اور ان کی ہمت کی کہانی

پہلے کسی بھی غیرملکی کو انگلینڈ کی شہریت اختیار کرنے کے 7سال بعد قومی ٹیم میں شمولیت کی اجازت تھی تاہم اب انگلش کرکٹ کے قانون میں تبدیلی کی بدولت وہ تین سال بعد ٹیم میں منتخب ہو گئے۔

بارباڈوس کے سابق شہری 24سالہ فاسٹ باؤلر انگلینڈ کے ورلڈ کپ کے ابتدائی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے لیکن پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز میں متاثر کن کھیل کی بدولت وہ ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

انگلینڈ نے عالمی کپ کے لیے ابتدائی طور پر اعلان کردہ اسکواڈ سے ڈیوڈ ولی اور جو ڈینلی کو ڈراپ کردیا جبکہ اسپن آل راؤنڈر لیام ڈاسن بھی انگلش ٹیم کے لیے عالمی کپ کھیلتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے لیے پاکستانی ٹیم کی کٹ متعارف

ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے سبب اسکواڈ سے ڈراپ کیے گئے ایلکس ہیلز کی جگہ جیمز ونس اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

آئن مورگن(کپتان)، جوز بٹلر، جونی بیئراسٹو، جیمز ونس، جیسن روئے، جو روٹ، معین علی، بین اسٹوکس، لیام ڈاسن، کرس ووکس، ٹام کرن، عادل رشید، لیام پلنکٹ، مارک وُڈ اور جوفرا آرچر۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024