• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

نئے قمری کلنڈر کے تحت عیدالفطر کی پیشگوئی

شائع May 21, 2019
کیلنڈر سپارکو کی مشاورت سے تیارکیا گیا، وزارت سائنس فائل فوٹو: ڈان نیوز
کیلنڈر سپارکو کی مشاورت سے تیارکیا گیا، وزارت سائنس فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تیارکردہ قمری کیلنڈر کے تحت عیدالفطر 5 جون کو ہونے کی پیشگوئی کردی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ قمری کیلنڈر تشکیل دیا جا چکا ہے جسے منظوری کے لیے آج اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کو ارسال کردیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے 'قمری کیلنڈر' تیار کر لیا

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق کیلنڈر سپارکو کی مشاورت سے تیارکیا گیا جس میں ماہرفلکیات اور موسمیات شامل تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سی آئی آئی سمیت رویت حلال کمیٹی کے اراکن کو قمری کیلنڈر کا تنقیدی جائزہ لینے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کو ارسال کیے گئے مراسلے میں تصدیق کی گئی کہ قمری کیلنڈر جائزے کے لیے کونسل کو بھیجا جا چکا ہے۔

مزیدپڑھیں: چاند کی رویت کا تنازع حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم

مراسلے میں درج 21 مئی کی تاریخ میں آئی سی سی سے کہا گیا کہ ’آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ کیلنڈر سے متعلق اسلامی نقطہ نظر پیش کریں‘۔

درخواست کی گئی کہ ’اگر مزید وضاحت درکار ہے تو مذہبی اسکالرز اور سائس دانوں کا اجلاس 5 دن کے اندر طلب کیا جائے‘۔

اسی اثنا میں وزرات مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہوا جس میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت حلال کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو طلب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چاند کی رویت: آئندہ 10 سال کا اسلامی کلینڈر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 'کیلنڈر میں سائنسی طور پر بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں چاند کن کن تاریخوں میں نظر آئے گا اور غروب ہوگا، جبکہ چاند کو گرہن کب لگے گا۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'قمری کیلنڈر سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کیلنڈر جاری کرنے سے قبل علما سے بھی مشاورت کی جائے گی اور اس سلسلے میں مفتی منیب الرحمٰن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت دی جائے گی۔'

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024