• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm
KandNs Publishing Partner

ورلڈ کپ سے قبل ناقص فیلڈنگ مکی آرتھر کے لیے درد سر بن گئی

شائع May 21, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز میں فیلڈنگ کو بنیادی فرق قرار دیا— فوٹو: اے ایف پی
ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز میں فیلڈنگ کو بنیادی فرق قرار دیا— فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم تمام میچز میں بڑا اسکور کرنے کے باوجود ایک بھی فتح حاصل کرنے سے محروم رہی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے حتمی اسکواڈ کا اعلان: عامر، آصف، وہاب شامل

اس دوران ناقص باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بدترین فیلڈنگ نے ٹیم کی شکست میں مرکزی کردار ادا کیا اور خصوصاً دوسرے اور چوتھے میچ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کا سب سے بڑا سبب ناقص فیلڈنگ ہی رہی۔

مکی آرتھر نے بھی ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فیلڈنگ انتہائی مایوس کن رہی اور دونوں ٹیموں میں بہت بڑا فرق ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ ساؤتھ ہیمپٹن اور ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچوں کو دیکھیں تو وہ آخری 5 اوورز تک گئے جہاں کوئی بھی ٹیم فتح حاصل کر سکتی تھی، ہم نے بہت اچھا مقابلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اہم فرق ہماری فیلڈنگ ثابت ہوئی جو ہمارے لیے انتہائی تشویشناک امر ہے کیونکہ ہم نے اس شعبے میں بہت محنت کی ہے لیکن ہمیں ابھی اس کے ثمرات نظر نہیں آ رہے البتہ ہم نتائج کے حصول تک محنت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم نے مسلسل شکستوں کا 31 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

ہیڈ کوچ نے چاروں میچوں میں عالمی نمبر ایک ٹیم کے خلاف خصوصاً بلے بازوں کی ذمے دارانہ بیٹنگ پر خوشی کا اظہار کیا۔

پاکستان نے سیریز میں بالترتیب 361، 358، 340 اور 297 رنز اسکور کیے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ جب ہم انگلینڈ آ رہے تھے تو لوگ کہہ رہے تھے کہ ہم 280رنز بنانے والی ٹیم ہیں لیکن ہم نے اس چیز کو غلط ثابت کیا اور اپنے بیٹنگ یونٹ کو اعتماد بخشا اور اس شعبے میں ہمیں کئی مثبت چیزیں نظر آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہمارے پاس خود کو یکجا کرنے کے لیے چند دن ہیں، ہمیں چند شیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور مجھے اپنے کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے کہ وہ وارم اپ میچز میں عمدہ کھیل پیش کرنے کے بعد عالمی کپ میں عمدہ کھیلوں پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ اسکواڈ سے اخراج پر جنید خان کا خاموش احتجاج

پاکستانی ٹیم 24مئی کو افغانستان کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی جبکہ سیریز کا دوسرا وارم اپ میچ 26مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز 31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025