• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آئی سی سی نے سچن ٹنڈولکر کو انہی کی ویڈیو پر ٹرول کردیا

شائع May 16, 2019 اپ ڈیٹ May 19, 2019
سچن ٹنڈولکر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
سچن ٹنڈولکر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکھنے والے سابق مایہ ناز بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے انہیں ٹرول کردیا۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنے اسکول کے دوست اور سابق کرکٹر ونود کامبلی کے ساتھ ممبئی میں پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہیں باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: گنگولی نے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار کیوں دیا؟

اس ویڈیو میں ایک موقع پر گیند کرتے ہوئے ٹنڈولکر کا پاؤں لائن سے آگے نکل گیا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے آئی سی سی نے انہیں ٹرول کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔

آئی سی سی نے ٹنڈولکر کی ویڈیو سے اسکرین شاٹ لے کر انہیں باور کرایا کہ 'وہ اپنے اگلے پیر پر غور کریں اور ساتھ میں سابق عظیم امپائر اسٹیو بکنر کی نوبال دینے کی پکچر بھی ٹوئٹ کے ساتھ منسلک کردی۔

ماضی میں اسٹیو بکنر کے متعدد متنازع فیصلوں کا شکار ہونے والے ٹنڈولکر نے اس ٹوئٹ کا خوشگوار انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کم از کم اس مرتبہ میں بیٹنگ کی جگہ باؤلنگ کر رہا ہوں، امپائر کا فیصلہ ہمیشہ حتمی ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے قبل معاملے کا علم ہو چکا تھا، آفریدی

24سالہ کیریئر کے دوران سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کے متعدد بڑے ریکارڈز اپنے نام کرتے ہوئے مجموعی طور پر 34ہزار 257رنز بنائے اور مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 100سنچریاں بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024