• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
KandNs Publishing Partner

محمد عامر وائرل انفیکشن کا شکار، ورلڈکپ اسکواڈ میں شرکت مشکوک

شائع May 13, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
محمد عامر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر نہیں کیا گیا، ذرائع — فائل فوٹو: اے پی
محمد عامر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر نہیں کیا گیا، ذرائع — فائل فوٹو: اے پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے، جس کے باعث ان کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق محمد عامر پاکستان ٹیم کے ہمراہ اس وقت ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں انہیں پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا لیکن دوسرے میچ میں انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ محمد عامر کو جو انفیکشن لاحق ہوا ہے وہ ممکنہ طور پر ’چکن پوکس‘ ہے۔

مزید پڑھیں: کرکٹر محمد عامر کی والدہ انتقال کرگئیں

کرک انفو کے مطابق ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف ہونے والے ہونے والے تیسری ون ڈے میں بھی محمد عامر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ ٹیم کو چھوڑ کر لندن میں اپنے اہلِ خانہ کے پاس چلے گئے۔

ابھی تک یہ بات بھی سامنے نہیں آئی کہ ان کی بیماری کو ختم ہونے میں مزید کتنا وقت لگے گا، تاہم کرکٹ تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ انہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرلیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈان نیوز کے پروگرام ری پلے میں گفتگو کرتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹ عبدالغفار کا کہنا تھا کہ پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد عامر کو اس وقت انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز سے بھی باہر نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان، محمد عامر ڈراپ

واضح رہے کہ محمد عامر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈکپ کے عبوری اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا تھا جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ انگینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں ان کی کارکردگی ورلڈکپ کے حتمی اسکواڈ میں ان کی شمولیت سے مشروط ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024