• KHI: Fajr 5:41am Sunrise 7:02am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:57am
  • KHI: Fajr 5:41am Sunrise 7:02am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:57am

'حکومت امام مساجد کو گریڈ 14 تا 16 میں نوکریاں دے'

شائع May 11, 2019
ایک مخصوص ٹولے کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی، فواد چوہدری — فائل فوٹو: اے پی
ایک مخصوص ٹولے کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی، فواد چوہدری — فائل فوٹو: اے پی

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ حکومت مساجد میں موجود امام مساجد کو گریڈ 14 سے گریڈ 16 تک کی نوکریاں فراہم کرے۔

فواد چوہدری کی جانب سے مذکورہ مطالبہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سامنے آیا۔

وفاقی وزیر نے تجویز پیش کی کہ ایک بہت چھوٹے گروپ کے لیے وسائل کو مختص کرنے کے بجائے ریاست کو چاہیے کہ مساجد میں موجود تمام امام مساجد کو نوکریاں دی جائیں جو گریڈ 14 سے 16 تک ہوں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے 8 شعبے قائم کریں گے، فواد چوہدری

اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے یہ واضح نہیں کیا کہ پاکستان کی تمام مساجد کے امام کو امامت کرنے کی اجرت دی جائے یا کوئی دوسری نوکری فراہم کی جائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ مساجد میں موجود موذن اور خدمت گزار کو بھی یہ سہولت حاصل ہونی چاہیے یا نہیں؟

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ امام مساجد کو نوکریاں دینے سے ایک مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہوجائے گی اور ملک میں ایک نظم و ضبط قائم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چاند کی رویت: آئندہ 10 سال کا اسلامی کلینڈر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں وزرائے اعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیئں۔

واضح رہے کہ 5 مئی کو اپنے ٹوئٹ میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے چاند کی رویت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت نے آئندہ 10 سال تک اسلامی کلینڈرز کے تعین اور چاند کی رویت کے معاملے میں اختلافات کو دور کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کردی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئندہ دس برس کے لیے آنے والے اس کلینڈر سے ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم ہوجائے گا۔

اس فیصلے کے بعد اپنے اوپر کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ملک کے مستقبل کا سفر ’مولویوں‘ نے نہیں بلکہ نوجوانوں نے طے کرنا ہے اور ٹیکنالوجی ہی قوم کو آگے لے جاسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024