• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm

روس کی فٹ بال ٹیم کے 2کھلاڑیوں کو تخریب کاری پر قید کی سزا

شائع May 8, 2019 اپ ڈیٹ May 9, 2019
روسی فٹ بالر پچھلے 7 ماہ سے حراست میں ہیں — فوٹو:اے ایف پی
روسی فٹ بالر پچھلے 7 ماہ سے حراست میں ہیں — فوٹو:اے ایف پی

روس کی ایک عدالت نے قومی فٹ بال ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں پیول میمایو اور الیگزینڈر کوکورین کو نشے کی حالت میں تخریب کاری کے جرم میں ڈیڑھ سال قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے پیول میمایو کو ایک سال اور 5 ماہ جبکہ کوکورین کو ایک سال 6 ماہ کی سزا سنائی، جبکہ کوکورین کے بھائی سمیت ان کے دیگر دو ساتھیوں کو بھی اتنی ہی سزا دی گئی ہے۔

دونوں بین الاقوامی فٹ بالرز پہلے ہی جیل میں ہیں جہاں انہیں 7 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس کو سزا میں شامل کر لیا جائےگا۔

روسی قواعد کے مطابق سزا سے قبل جیل میں گزارے گئے ایک دن کو ڈیڑھ دن کے برابر شمار کیا جاتا ہے اور اب وہ بقیہ سزا پینل کالونیز (جیل) میں گزاریں گے۔

کوکورین کی وکیل تاتیانا اسٹیوکالووا نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘ہم دس روز کے اندر ہر صورت اپیل دائر کریں گے’۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ صرف متاثرہ افراد کے بیانات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں توقع ہے کہ عدالت سزا میں کمی کرے گی اور رحم کا مظاہرہ کرے گی لیکن عدالت نے کوئی رحم کا مظاہرہ نہیں کیا اور استغاثہ کی درخواست پر سزا برقرار رکھی’۔

یاد رہے کہ روسی فٹ بال ٹیم کے مڈفیلڈر میمایو اور کوکورین نے دارالحکومت ماسکو میں اکتوبر 2018 میں ایک کیفے میں نشے کی حالت میں لڑائی کی تھی جہاں کیفے کے عہدیدار کو بھی کرسی سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

دونوں کھلاڑیوں نے کار پارکنگ میں کھڑے ایک ٹی وی میزبان کے ڈرائیور پر بھی تشدد کیا تھا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئی تھیں اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں دونوں کھلاڑیوں کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025