• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’مین ان بلیک: انٹرنیشنل‘ میں اداکاروں کے سحر انگیز مناظر

شائع April 26, 2019
مین ان بلیک: انٹرنیشنل کو رواں برس جون میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
مین ان بلیک: انٹرنیشنل کو رواں برس جون میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

ہولی وڈ کی آنے والی سائنس فکشن کامیڈی ایکشن فلم ’مین ان بلیک: انٹرنیشنل‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

’مین ان بلیک: انٹرنیشنل’ سیریز کی چوتھی فلم ہے، جسے رواں برس جون میں ریلیز کیا جائے گا۔

’مین ان بلیک‘ سیریز کی چوتھی فلم میں کرس ہیمس ورتھ، ٹیسا تھومپسن، کمیل نانجیانی، ربیکا فرگوسن، ایما تھومپسن اور اسٹیفن سیمسن سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

جاری کیے گئے ٹریلر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم ٹریلر میں سحر انگیز مناظر دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب جائے گی۔

ٹریلر سے اندازا ہوتا ہے کہ نہ صرف فلم میں بھرپور ایکشن دیکھنے کو ملے گا بلکہ اس میں شامل کامیڈی بھی شائقین کو خوب محظوظ کرے گی۔

ٹیسا تھومپسن اور کرس ہیمس ورتھ ایجنٹ کے روپ میں دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ
ٹیسا تھومپسن اور کرس ہیمس ورتھ ایجنٹ کے روپ میں دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ

فلم کی کہانی دراصل ہائی ٹیکنالوجی ہتھیاروں سے لیس کمپنی کے ایجنٹس اور زمین پر آنے والی ایک طاقتور قوت کے انجانی کے گروپس کے درمیان جاری جنگ کے گرد گھومتی ہے، تاہم فلم میں ایک ساتھ دیگر کہانیاں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔

فلم میں کرس ہیمس ورتھ اور ٹیسا تھومپسن ہائی ٹیکنالوجی سے لیس ہتھیاروں والی ایجنسی سے منسلک ہونے کے بعد طاقتور قوت کے حامل انجانی مخلوق کے گروپ سے لڑتے دکھائی دیں گے۔

ٹریلر سے اندازا ہوتا ہے کہ فلم سحر انگیز مناظر سے بھرپور ہے—اسکرین شاٹ
ٹریلر سے اندازا ہوتا ہے کہ فلم سحر انگیز مناظر سے بھرپور ہے—اسکرین شاٹ

فلم کا پہلا ٹریلر گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب اس کا دوسرا ٹریلر ریلیز کرنے کے ساتھ ہی فلم کو نمائش کے لیے پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا۔

پروڈیوسر والٹر ایف پارکس اور لاری مکنولڈ کی اس فلم کی ہدایات ایف گیری گرے نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی آرٹ مارکم اور میٹ ہالووے نے لکھی ہے۔

اس سیریز کی تیسری فلم ’مین ان بلیک تھری‘ 2012 میں ریلیز کی گئی جب کہ دوسری فلم 2002 اور پہلی فلم 1997 میں ریلیز کی گئی تھی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ پہلی تینوں فلموں کی طرح چوتھی فلم بھی اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024