• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہولی وڈ اداکارہ دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار

شائع April 25, 2019 اپ ڈیٹ April 26, 2019
جنیفر گارنر — فوٹو بشکریہ پیپل میگزین انسٹاگرام پیج
جنیفر گارنر — فوٹو بشکریہ پیپل میگزین انسٹاگرام پیج

ہولی وڈ اسٹار جنیفر گارنر کو 2019 کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔

امریکی جریدے پیپل میگزین نے اداکارہ، کاروباری شخصیت اور بچوں کے لیے حقوق کے لیے سرگرم جنیفر گارنر کو اپنی سالانہ فہرست میں خوبصورت ترین خاتون قرار دیا۔

47 سالہ اداکارہ کے بارے میں میگزین کا کہنا تھا کہ ان کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ وہ کیرئیر اور اپنے فلاحی کاموں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے ساتھ 3 بچوں کی پرورش بھی کررہی ہیں۔

اداکارہ ایک بے بی فوڈ کمپنی کی شریک بانی اور سیو دی چلڈرن کی سفیر بھی ہیں۔

میگزین سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا 'جوانی میں وہ خود کو پرکشش تصور نہیں کرتی تھیں، میں خوبصورت لڑکیوں میں سے نہیں تھی، اور اس خیال نے مجھے ذہنی طور پر مضبوط کیا'۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اداکارہ نے ہولی وڈ اسٹار بین ایفلک سے شادی کی تھی مگر دونوں کی طلاق ہوگئی اور اب وہ دونوں 3 بچوں کی پرورش کررہے ہیں۔

انہوں نے دلچسپ انکشاف کیا کہ جب وہ کسی فوٹو شوٹ کے بعد گھر آتی ہیں تو بچے ان کے میک اپ پر اعتراض کرتے ہیں۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

ویسے گزشتہ سال پیپل میگزین نے خوبصورت ترین کے اعزاز کو بیوٹی فل ایشو میں بدلتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد کسی سے مقابلہ کرنا نہیں ہے۔

گزشتہ سال گلوکارہ پنک اور ان کے بچے میگزین کور کا حصہ بنے تھے۔

اس سے قبل 2017 میں جولیا رابرٹس کو یہ اعزاز دیا گیا تھا اور وہ 5 ویں بار دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار پائی تھیں۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024