• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پہلا روزہ 6 مئی کو ہوگا یا 7 کو؟

شائع May 3, 2019
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5 مئی کو ہوگا — شٹر اسٹاک فوٹو
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5 مئی کو ہوگا — شٹر اسٹاک فوٹو

رمضان المبارک کے مہینے کا آئندہ چند روز میں آغاز ہورہا ہے مگر سوال یہ ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا؟

رمضان کا آغاز رویت ہلال سے ہونا ہے اور پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5 مئی (29 شعبان) بروز اتوار کو ہوگا۔

اور اگر چاند نظر آیا تو پہلا روزہ 6 مئی ورنہ 7 مئی کو ہوگا، تاہم اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آچکی ہے۔

مگر اس سے پہلے جان لیں کہ سعودی عرب، مشرق وسطیٰ، امریکا اور یورپ وغیرہ میں پہلا روزہ 5 یا 6 مئی کو ہوگا۔

یو اے ای کے روزنامے دی نیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک سمیت امریکا اور یورپ میں 5 مئی کو چاند دیکھا جائے گا جبکہ پاکستان، ایران اور مراکش میں اگلے دن ایسا ہوگا کیونکہ یہاں چاند کا مہینہ سعودی عرب کے ایک دن بعد شروع ہوتا ہے۔

سائنسی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش 5 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 3:4511 پر ہوگی مگر پہلی رات اسے دیکھنا صرف مخصوص آلات سے ہی ممکن ہوگا۔

چونکہ 2017 سے سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں خصوصی انفراریڈ ڈیجیٹل کیمرے نئے چاند کو دیکھنے کے لیے استعمال ہورہے ہیں مگر چونکہ چاند کی پیدائش ہی مئی کو ہوگی تو سعودی عرب میں پہلا روزہ ممکنہ طور پر 6 مئی کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : رویتِ ہلال کے تنازع کا حل کیا ہے؟

6 مئی کی شام نیا چاند دنیا بھر میں آسانی سے دیکھے جانے کا امکان ہے تو پاکستان اور دیگر ممالک میں رمضان کا آغاز 7 مئی سے متوقع ہے۔

چاند کو دیکھنے کا انحصار مختلف عناصر جیسا ماحولیاتی کنڈیشن، مطلع صاف ہونے اور دیگر پر ہوتا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے تمام شہریوں کو کہا ہے کہ وہ 4 مئی کو رمضان کاچاند دوربین یا آنکھ سے دیکھنے پر اپنی گواہی قریبی عدالت میں ریکارڈ کرائیں۔

خیال رہے کہ اس بار دنیا میں سب سے طویل روزہ روس کے علاقے Murmansk میں ہوگا جہاں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے 45 منٹ تک ہوگا جبکہ سب سے مختصر ارجنٹینا میں ہوگا جہاں لوگ 11 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔

پاکستان میں یہ دورانیہ 15 گھنٹے سے زائد ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024