• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ورلڈ کپ سے قبل شاداب خطرناک وائرس کا شکار، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

شائع April 21, 2019 اپ ڈیٹ May 17, 2019
رپورٹ کے مطابق شاداب خان کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
رپورٹ کے مطابق شاداب خان کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کے خطرناک وائرس کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے سبب ڈاکٹرز نے انہیں 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی ورلڈ کپ سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

انضمام نے کہا کہ لیگ اسپنر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور اُمید ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک فٹ ہو جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شاداب خان کی بلڈ رپورٹ درست نہیں آئی اور ان کے خون کے نمونے میں ہیپاٹائٹس کے وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

بورڈ نے اس بات کی اطلاع ملتے ہیں شاداب کو ڈاکٹرز کے مشورے پر انگلینڈ کے خلاف سیریز نہ کھلانے کا فیصلہ کیا جبکہ ان کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چند دن قبل ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا اور شاداب خان بھی اس ٹیم کا حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کیلئے ’تجربے کار‘ ٹیم سے ’کم تجربے کار‘ ٹیم بہتر کیوں؟

تاہم اب چند دن بعد ہی شاداب کے خطرناک بیماری کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے سبب ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ اور عالمی کپ کے لیے 23 اپریل کو روانہ ہوں گے اور شاداب اس ٹیم کے ہمراہ نہیں جائیں گے.

پی سی بی کے مطابق شاداب خان کا علاج انگلینڈ میں ہوگا اور انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گے۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاداب خان کے متبادل کے طور پر یاسر شاہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کا حصہ بنا لیا ہے۔

یاد رہے کہ یاسر شاہ کی ناصرف متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کارکردگی انتہائی واجبی رہی تھی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ فٹنس ٹیسٹ میں بھی ناکام ہو گئے تھے۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں یاسر شاہ نے 5 ون ڈے میچوں میں 283رنز کے عوض 4 وکٹیں لی تھیں اور محدود اوورز کی کرکٹ میں وہ اب تک بری طرح ناکام رہے ہیں۔

گزشتہ 10 ون ڈے میچوں میں یاسر شاہ 8183 کی اوسط سے صرف وکٹیں لے سکے ہیں، ان میں چھ ون ڈے میچ متحدہ عرب امارات اور دو زمبابوے میں کھیلے گئے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Aqsa Qamar Apr 22, 2019 06:59am
Get Well Soon

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024