• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

سری لنکا کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان، چندیمل اور تھارنگا ڈراپ

شائع April 18, 2019
انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ کی قیادت دمتھ کرونارتنے کریں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی
انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ کی قیادت دمتھ کرونارتنے کریں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا اور اسکواڈ سے تجربہ کار بلے باز اور سابق کپتانوں دنیش چندیمل اور اپل تھارنگا کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے سری لنکن ٹیم کی قیادت دمتھ کرونا رتنے کریں گے جہاں گزشتہ روز ہی لاستھ ملنگا کو قیادت سے ہٹایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سری لنکا نے ملنگا کو ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا

یاد رہے کہ سری لنکا کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان نے 2015 کے ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی بھی ون ڈے میچ نہیں کھیلا تاہم اس کے باوجود قیادت کے معاملے میں انہیں تجربہ کار کھلاڑیوں خصوصاً ملنگا اور اینجلو میتھیوز پر ترجیح دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ 2015 ورلڈ کپ میں آخری ون ڈے میچ کھیلنے والے جیون مینڈس بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ اسکواڈ میں شامل ملندرا سری وردنا اور ویندرسے نے بھی آخری ون ڈے میچ 2017 میں کھیلا تھا۔

اسکواڈ میں اسپنر اکیلا دھننجیا کی جگہ جیفری ویندرسے کو کو منتخب کیا گیا ہے جو ٹیم میں شامل واحد اسپنر ہیں۔

دورہ جنوبی افریقہ میں خراب کارکردگی کے باوجود اوپننگ بلے باز 21 سالہ آوشکا فرنینڈو جگہ بنانے میں کامیاب رہے لیکن مستقل وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان، آرچر جگہ نہ بنا سکے

اسکواڈ سے سب سے حیران کن اخراج دنیش چندیمل اور اپل تھارنگا کا ہے کیونکہ سری لنکن ٹیم ویسے ہی عرصے سے مسائل سے دوچار ہے اور ان دو تجربہ کار کھلاڑیوں کی غیرموجودگی سے سری لنکا کی ایونٹ میں کامیابی کے امکانات مزید کم ہونے کا اندیشہ ہے۔

تھارنگا کے ساتھی اوپنر دھنشکا گناتھیلاکا بھی اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے البتہ 2017 میں آخری ون ڈے میچ کھیلنے والے لہیرو تھری مانے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

سری لنکا ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز یکم جون سے کرے گا۔

دمتھ کرونارتنے(کپتان)، آوشکا فرنینڈو، لہیرو تھری مانے، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، اینجلو میتھیوز، دھننجیا ڈی سلوا، جیفری ویندرسے، تھسارا پریرا، لاستھ ملنگا، ایسورو یوڈانا، سورنگا لکمل، نووان پرادیپ، جیون مینڈس اور ملندرا سری وردنا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024