• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاک بھارت میچ جنگ سے کم نہیں، سہواگ

شائع April 14, 2019 اپ ڈیٹ April 18, 2019
سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ— فائل فوٹو: اے ایف پی
سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ— فائل فوٹو: اے ایف پی

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے سابق مایہ ناز اوپنر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کے پاس جیتنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

عالمی کپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 16 جون کو مانچسٹر کے میدان پر ہو گا، یہ وہی میدان ہے جہاں 2سال قبل پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 18اپریل کو ہوگا

انہوں نے گووا میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان اور بھارت کھیلتے ہیں تو وہ میچ جنگ سے کم نہیں ہوتا، ہمیں جنگ کو ہارنا نہیں بلکہ ہر حال میں جیتنا چاہیے۔

یاد رہے کہ 14فروری کو پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں 40سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔

بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا جسے پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے حملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش کی تھی لیکن بھارت کی جانب سے پاکستان کی اس پیشکش کو مسترد کردیا گیا تھا۔

اس کشیدگی میں اس وقت مزید اضافہ ہوا تھا جب بھارت کے جنگی طیاروں نے 26فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پھر 27فروری کو دوبارہ یہی کوشش کی لیکن پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے دو بھارتی جہازوں کو مار گراتے ہوئے ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا تھا جسے بعدازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کیلئے پی سی بی کا اہم اقدام

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پلوامہ حلمے کے بعد سے بھارتی شائقین اور متعدد سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے۔

یادرہے کہ پاکستان اور بھارت 6مرتبہ عالمی کپ میں آمنے سامنے آئے ہیں لیکن قومی ٹیم ایک مرتبہ بھی روایتی حریف کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

40سالہ سہواگ نے کہا کہ دو باتوں پر بحث جاری ہے کہ ہمیں پاکستان سے جنگ کرنی چاہیے یا نہیں اور ہمیں پاکستان سے کھیلنا چاہیے یا نہیں، دوسری بات یہ ہو رہی ہے کہ ہمیں وہ سب کرنا چاہیے جو ملکی بقا کے لیے بہتر ہے۔

10ٹیموں پر مشتمل عالمی کپ کا آغاز آئندہ ماہ 30مئی سے ہو گا جس میں ہر ٹیم راؤنڈ روبن کی بنیاد پر 9 میچز کھیلے گی اور چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جس کے بعد فائنل مقابلہ 14جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024