• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:48pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:22pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:48pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:22pm

’بس کرو بچہ اندھا ہوجائے گا‘

شائع April 13, 2019
تیمور کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
تیمور کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان کا بیٹا تیمور ابھی صرف دو سال کا ہے، اس کے باوجود بھارتی میڈیا اس بچے کی اتنی تصاویر اور ویڈیوز بناتا ہے جتنی شاید آج تک تیمور کے اسٹار والدین کی بھی نہ بنائی ہوں۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور خان خود بھی بھارتی میڈیا کی اس عادت سے بےحد پریشان ہیں اور متعدد انٹرویوز میں میڈیا سے درخواست کرچکے ہیں کہ وہ تیمور کی اتنی ویڈیوز اور تصاویر نہ لیں کیوں کہ اس عمل سے اس کے ذہن پر صحیح اثر نہیں پڑے گا۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور کے بیٹے کی مقبولیت والد اور ماں سے بھی زیادہ

ایسا ہی کچھ ایک مرتبہ پھر ہوا جب سیف علی خان اور کرینہ کپور اپنے بیٹے کے ہمراہ بھارتی ممبئی ایئرپورٹ پر موجود تھے، اس دوران بھی میڈیا تیمور کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے میں مصروف ہوگیا، جس کے بعد سیف علی خان نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’بس کرو بچہ اندھا ہوجائے گا‘۔

لیکن یہ سننے کے باوجود بھارتی میڈیا نے ان کی بات کا مذاق اڑاتے ہوئے دوبارہ سے ویڈیوز بنانا شروع کردی۔

یاد رہے کہ تیمور کی پیدائش 20 دسمبر 2016 کو ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے ہی تیمور جس جس ایونٹ کا حصہ بنا میڈیا نے وہاں اس کی تصاویر بنائیں۔

View this post on Instagram

💞💞💞

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@therealkareenakapoor) on

خیال رہے کہ بولی وڈ کی اسٹارز کے بچوں کو اب اپنے والدین سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، اور بھارت میں بڑھنے والا یہ رجحان ان بچوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

صرف یہی نہیں گزشتہ سال سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان جب پہلی مرتبہ کافی ود کرن شو میں جلوہ گر ہوئیں تو شو کے میزبان کرن جوہر نے ان پر یہ بھی انکشاف کیا کہ میڈیا میں تمام اسٹار کڈز کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے پیسے ملتے ہیں اور ان سب کا ایک ریٹ کارڈ بھی ہے۔

جس پر سارہ علی خاصی حیران اور مایوس نظر آئیں، جبکہ کرن جوہر نے یہ بھی بتایا کہ تمام اسٹار کڈز میں سب سے مہنگا ریٹ کارڈ تیمور علی خان کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف کے بیٹے سے متعلق 4 دلچسپ باتیں

اس کے علاوہ کرینہ کپور خان خود بھی کئی انٹرویوز میں یہ بتاچکی ہیں کہ وہ تیمور کے لیے کافی پریشان ہیں کیوں کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ میڈیا کے اس عمل سے تیمور ایسا ہی ماننے لگے گا کہ دنیا اس کی تصاویر لیتی ہے اور اگر آگے جاکر کبھی ایسا نہ ہوا تو تیمور انہیں اور سیف کو تھپڑ مار کر کہے گا کہ اس کی تصاویر اور ویڈیوز کیوں نہیں بنائی جارہی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تیمور کے علاوہ ایسے کئی اور اسٹار کڈز بھی ہیں جن کا بھارتی میڈیا دیوانوں کی طرح پیچھا کرتا ہے، ان میں جھانوی کپور، سارہ علی خان، سہانا خان وغیرہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایسی کئی تحقیقات بھی سامنے آچکی ہیں جن میں ڈاکٹرز نے والدین کو آگاہ کیا کہ بہت زیادہ توجہ بچوں کے مستقبل کے لیے صحیح نہیں۔

وہ بچے جنہیں بچپن میں بہت زیادہ توجہ ملتی ہے وہ پھر اپنی پوری زندگی توجہ کا مطالبہ کرتے ہیں اور اگر ایسا نہ ہو تو ان کی شخصیت پر منفی اثر پڑتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024