• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

شائع April 11, 2019 اپ ڈیٹ April 17, 2019
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد عالمی کپ کی ٹرافی دبئی سے اسلام آباد لے کر آئے تھے — تصویر بشکریہ ٹوئٹر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد عالمی کپ کی ٹرافی دبئی سے اسلام آباد لے کر آئے تھے — تصویر بشکریہ ٹوئٹر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈ کپ ٹرافی اپنے ورلڈ ٹور کے سلسلے میں ایک مرتبہ پھر پاکستان پہنچ گئی، جہاں اسے اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں کی سیر بھی کرائی جائے گی۔

عالمی کپ 2019 کی ٹرافی اپنے ورلڈ ٹور پر پاکستان پہنچی اور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اسے دبئی سے اسلام آباد لے کر آئے۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کیلئے مسلسل تیسری بار 'وِسڈن کرکٹر' کا اعزاز

اس موقع پر ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر پاک فوج اور پی سی بی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے، جسے پاکستان بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے، گزشتہ 3 سال میں پاکستان میں بہت کرکٹ ہوئی اور ایسا چیف آف آرمی اسٹاف اور پی سی بی کی کوششوں سے ممکن ہوا۔

سرفراز نے کہا کہ وہ ٹرافی کے آنے پر بہت پرجوش ہیں اور کوشش کریں گے، چیمپیئن بن کر بھی عالمی کپ کی ٹرافی ایک مرتبہ وطن واپس لائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹرافی اب چاروں صوبوں میں جائے گی اور جب ہم ورلڈ کپ کھیلنے جائیں گے تو کوشش کریں گے کہ اسے پاکستان لے کر آئیں۔

عالمی کپ کی ٹرافی نے گزشتہ سال بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ اس مرتبہ 14 اپریل تک پاکستان میں رہے گی۔

اپنے 4 روزہ سفر کے دوران ورلڈ کپ ٹرافی چاروں صوبوں میں لے جائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم بریانی کھا کر ورلڈ کپ نہیں جیت سکتی، وسیم اکرم

جمعے کو وزیراعظم ہاؤس میں ٹرافی کی رونمائی کے بعد نجی مال میں ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔

13 اپریل کو لاہور اور 14 اپریل کو کراچی میں ٹرافی کی رونمائی ہو گی، کراچی میں ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر کنسرٹ اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024