• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

این ای ڈی یونیورسٹی دنیا کی 200 بہترین جامعات میں شامل

شائع April 10, 2019
پاکستان کی دیگر جامعات بھی اس فہرست میں شامل ہیں —  فوٹو: بشکریہ این ای ڈی یونیورسٹی ویب سائٹ
پاکستان کی دیگر جامعات بھی اس فہرست میں شامل ہیں — فوٹو: بشکریہ این ای ڈی یونیورسٹی ویب سائٹ

برطانوی میگزین ’ٹائمز ہائیر ایجوکیشن‘ (ٹی ایچ ای) نے یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ کی فہرست جاری کی ہے۔

ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی فہرست کے مطابق پاکستان کی این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی دنیا کی 200 بہترین جامعات میں شامل ہے۔

پاکستان کی مزید 3 جامعات کو دنیا کی 300 بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ان جامعات میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، غلام اسحٰق انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔

میگزین کی جانب سے جامعات کی درجہ بندی کی فہرست میں دنیا کے 76 ممالک کی 4 سو 50 سے زائد جامعات کو شامل کیا گیا ہے۔

برطانوی میگزین کے مطابق اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے تحت بہترین یونیورسٹی کا اعزاز نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف آک لینڈ نے حاصل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں ایک پاکستانی بھی شامل

اسی طرح کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی، یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا، برطانیہ کی یونیورسٹی آف مانچسٹر اور کنگز کالج آف لندن دنیا کی 5 بہترین جامعات میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ دی ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگز واحد عالمی کارکردگی رینکنگ ہے جس میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے مقاصد (ایس ڈی جی) کی بنیاد پر جامعات کی درجہ بندی کی گئی ہے اور رواں برس ہی اس کا پہلا ایڈیشن جاری کیا گیا ہے۔

مذکورہ فہرست میں اقوام متحدہ کی 17 ایس ڈی جیز میں سے 11 کے مطابق جامعات کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

جامعات کی درجہ بندی اچھی صحت، معیاری تعلیم، صنفی برابری، بہترین کام اور معاشی ترقی، انڈسٹری، انوویشن اینڈ انفراسٹرکچر، عدم مساوات میں کمی، امن انصاف اور مضبوط ادارے وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی 4 جامعات دنیا کی ایک ہزار بہترین جامعات میں شامل

برطانوی میگزین کی درجہ بندی میں جاپان کی 41، امریکا کی 31 اور روس کی 30 جامعات بھی شامل ہیں۔

این ڈی یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر محمد طفیل جوکھیو نے دنیا کی 200 بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہونے کے اعزاز کو جامعہ کے ملازمین اور طلبا کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ مزید بہتری کے لیے کوشاں رہے گی تاکہ اپنے وطن کا نام مزید روشن کر سکیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Apr 11, 2019 01:27pm
good news.....Laikin abhiee bohat kuch karna baqee hai.......

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024