• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے‘

شائع April 9, 2019 اپ ڈیٹ April 14, 2019
یونس خان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل سرفراز احمد کی قیادت پر باتیں بند ہو جانی چاہئیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
یونس خان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل سرفراز احمد کی قیادت پر باتیں بند ہو جانی چاہئیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سابق عظیم بلے باز یونس خان نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم سے عمدہ کارکردگی کی امید کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تو عالمی کپ جیت سکتی ہے۔

کراچی کے جناح اسپتال میں خطاب کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ورلڈ کپ سر پر ہے لہٰذا اب سرفرازاحمد کی کپتانی پر اب باتیں نہیں ہونی چاہئیں، امید ہے کہ سرفراز ورلڈکپ میں اچھی خبر دیں گے۔

مزید پڑھیں: عالمی کپ کے فٹنس کیمپ میں وہاب اور عمر اکمل کو بلانے کا امکان

یاد رہے کہ یونس خان کی زیر قیادت قومی ٹیم نے 2009 کا ورلڈ ٹی20 جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

سابق عظیم بلے باز نے کہا کہ ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹ کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو ایونٹ میں سخت محنت کرنا ہوگی، اگر قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی اور قسمت نے ساتھ دیا تو پاکستان ورلڈکپ جیت سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کےآغاز میں بھی کسی کو جیتنے کی امید نہیں تھی لیکن سب نے دیکھا کہ پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی لہٰذا سب کو مل کر ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپارٹمنٹ ٹیمیں ختم ہوگئیں تو کھلاڑیوں کے روزگار کا ذمہ دار کون ہوگا؟

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی جہاں وہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی20 اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی اور پھر ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Aqsa Qamar Apr 10, 2019 06:39am
Best Of Luck Pak Team

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024