• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان کا تجارتی خسارہ 14 فیصد کمی کے بعد 23 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر

شائع April 9, 2019
خسارے میں اس کمی کی بڑی وجہ درآمدی بل میں مجموعی کمی ہے—تصویر:ڈان نیوز
خسارے میں اس کمی کی بڑی وجہ درآمدی بل میں مجموعی کمی ہے—تصویر:ڈان نیوز

اسلام آباد: تجارتی خسارے حد سے زیادہ بڑھے ہوئے تجارتی خسارے سے حکومت کی لڑائی کے ثمرات بالآخر سامنے آنے لگے اور مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران یہ 14 فیصد کم ہو کر 23 ارب 45 کروڑ ڈالر ہوگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصے کے دوران 27 ارب 29 کروڑ ڈالر تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ کے عرصے میں خسارے میں 3 ارب 84 کروڑ ڈالر کی کمی، رواں مالی سال کے اختتام تک 5 سے 6 ارب ڈالر تک ہونے کا اندازہ ہے۔

خسارے میں اس کمی کی بڑی وجہ درآمدی بل میں مجموعی کمی ہے حالانکہ برآمدات کے حوالے اس عرصے کے دوران متضاد رجحانات دیکھے گئے۔

ماہ بہ ماہ کے حوالے سے گزشتہ ماہ مارچ میں تجارتی خسارہ 37.74 فیصد کم ہو کر ایک ارب 93 کروڑ ڈالر رہ گیا جو اسی عرصے کے دوران گزشتہ سال 3 ارب 10 کروڑ ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی خسارہ کم ہو کر 5 سے 6 ارب ڈالر ہوجائے گا، مشیر تجارت کا دعویٰ

ڈان کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں ملکی برآمدات کم ہو کر 4.54 فیصد ہوگئی یوں مسلسل دوسرے ماہ بھی ملکی برآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی۔

صحیح معنوں میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 2 ارب 20 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر مارچ میں 2 ارب دس کروڑ ڈالر رہ گئی جبکہ فروری میں سال بہ سال کے اعتبار سے برآمدات 0.37 فیصد کی کم ترین سطح پر گر کر محض ایک ارب 88 کروڑ ڈالر رہ گئی تھی۔

جولائی سے اب تک روپے کی قدر میں 33 فیصد کی کمی کے ساتھ بڑے سیکٹرز خصوصاً کپڑے اور لباس کی صنعت میں کیش کی معاونت ملک کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ناکافی ہے کیوں کہ مالی سال 19-2018 کے عرصے میں ان شعبوں میں محض ایک فیصد کی معمولی شرح سے ترقی ہوئی۔

مزید پڑھیں: روپے کی قدر مزید کم نہیں ہو گی، وزیر خزانہ

اس سے قبل حکومت نے دعوٰی کیا تھا کہ کرنسی کی قدر میں کمی کا واضح فرق برآمدات کی رفتار میں پڑے گا اور، غیر ملکی فروخت میں اضافے کا امکان جبکہ آنے والے مہینوں میں درآمدات میں خاصی کمی ہوگی۔

اس کے علاوہ درآمدی اشیا کی قدر بھی 9 ماہ کے عرصے کے دوران 44 ارب 32 کروڑ ڈالر میں 8.25 فیصد کی کمی کے بعد 40 ارب66 کروڑ ڈالر ہوگئی۔

کمی کے اس رجحان میں مارچ میں واضح اضافہ دیکھا گیا اور یہ گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں 5 ارب 30 کروڑ ڈالر کے مقابلے 23.96 فیصد کمی کے بعد 4 ارب 3 کروڑ ڈالر رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ترقی کی شرح نیپال اور مالدیپ سے بھی کم رہے گی

حکومت کے مطابق درآمدات میں کمی کی بڑی وجہ پرتعیش اشیا اور گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ ہے مزید یہ کہ حکومت نے گزشتہ ماہ فرنس آئل کی درآمد پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

خسارے میں آنے والی کمی یہ ظاہر کرتی ہے کہ حکومتی مداخلت کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور اعداد و شمار سے بات کی طرف بھی اشارہ ملتا ہے کہ دونوں ضمنی مالی بل کے تحت کیے جانے والے اقدامات بھرپور طریقے سے نافذ ہوچکے ہیں اور اب مؤثر طریقے سے حکومت کی پالیسی کے مطابق درآمدات محدود کررہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Apr 09, 2019 12:22pm
Chalein kisi tarah sey hiee sahi aik achi khabar bhi mili ies hakumat sey......

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024