• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:25pm

رجب طیب اردوان کی شامی صورتحال پر بات چیت کے لیے روس آمد

شائع April 8, 2019
ولادی میر پیوٹن نے ترک صدر کا استقبال کیا — فوٹو: اے پی
ولادی میر پیوٹن نے ترک صدر کا استقبال کیا — فوٹو: اے پی

ترک صدر رجب طیب اردوان شام کی صورتحال پر بات چیت اور باہمی معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے روس پہنچ گئے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ترک صدر کی میزبانی کی۔

واضح رہے کہ روس اور ترکی کے درمیان شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال جاری ہے جہاں دونوں ممالک نے شمالی صوبے ادلب میں سیکیورٹی زون قائم کیا ہے۔

مزید پڑھیں: روسی ساختہ دفاعی نظام کی خریداری: ترکی نے امریکی دباؤ مسترد کردیا

روسی صدر ترک صدر سے مصافحہ کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
روسی صدر ترک صدر سے مصافحہ کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی

روس اور ایران کی جانب سے شامی صدر بشارالاسد کی حمایت کی جاتی رہی ہے جبکہ ترکی نے 8 سالہ جنگ میں ان کے دشمنوں کی پشت پناہی کی ہے۔

اس کے علاوہ امریکا کو خطے سے دور رکھنے کی مشترکہ خواہش رکھنے والے تینوں ممالک نے مل کر شام کے لیے امن معاہدہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

رجب طیب اردوان کا استقبال کرتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان روس سے ترکی جانے والی پائپ لائن کے منصوبے کو مکمل کرنے سمیت دیگر معاشی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 19 نومبر 2024
کارٹون : 18 نومبر 2024