• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ دو نہیں ایک روٹی‘ کی تجویز پر پی ٹی آئی رہنما پر تنقید

شائع April 7, 2019
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسپیکر کے پی اسمبلی پر تنقید جاری ہے — فوٹو: ڈان امیجز
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسپیکر کے پی اسمبلی پر تنقید جاری ہے — فوٹو: ڈان امیجز

خیبر پختونخوا(کے پی) اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی کو ملک میں مہنگائی کی موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے کم روٹی کھانے کی تجویز دینے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

خیبر یونین آف جرنلسٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق غنی نے کہا تھا کہ ’ہمیں حکمت اور دانش مندی سے چلنا پڑے گا، دو روٹیوں کے بجائے کچھ عرصے کے لیے ایک پر اکتفا کرنا پڑے گا‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’ اللہ وہ دن ضرور لائے گا اور بہت جلد دو کے بجائے ڈھائی روٹیاں کھاسکیں گے‘۔

مشتاق غنی کی یہ تقریر وائرل ہوگئی یہاں تک کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ’ نیا پاکستان کے بارے میں نہیں مہنگا پاکستان کے بارے میں جانتے ہیں‘۔

تاہم سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی صارفین کی جانب سے اسپیکر کے پی کے اسمبلی کے بیان پر شدید تنقید کی گئی۔

ٹوئٹر صارف نے پوسٹ کیا کہ مشتاق غنی نے پاکستان تحریک انصاف کی معاشی پالیسی کا خلاصہ بتایا ہے۔

ایک اور صارف نے ٹوئٹ کیا کہ کوئی مشتاق غنی کو بتائے کہ جو لوگ تنخواہوں پر گزارا کرتے ہیں ان کے پاس پیسے جمع کرنے کی آسائش نہیں ہوتی۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارف نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف سادگی اپنانے سے متعلق بہت کچھ بتارہی ہے یہ اسپیکر مشتاق غنی کا آئیڈیا ہے،کاش وہ کسی اچھے اسکول یا کالج گئے ہوتے ‘۔

ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ انہوں نے خود کتنی روٹیاں کم کی ہیں، کیا خیبر پختونخوا اسمبلی نے تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے؟

ایک اور صارف نے ٹوئٹ کیا کہ ’ مشتاق غنی سے یہ سن کر دھچکا لگا ہے‘۔

ٹوئٹر صارف نے مشتاق غنی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اس کا مطلب ہے کہ غریبوں نے بہت زیادہ روٹیاں کھا کر اپنے مسائل میں اضافہ کیا ہے، اپنا ڈائٹ پلان اپنے پاس رکھو‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024