• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نکی بیلا کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع March 26, 2019
نکی بیلا نے 2007 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کیریئر شروع کیا—فوٹو: ٹی پی ڈبلیو ڈبلیو
نکی بیلا نے 2007 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کیریئر شروع کیا—فوٹو: ٹی پی ڈبلیو ڈبلیو

سابق پروفیشنل ریسلر اور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں اپنا لوہا منوانے والی نکی بیلا نے خود کو عمر رسیدہ قرار دیتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

نکی بیلا ڈبلیو ڈبلیو ای میں جلوے دکھانے سمیت ٹی وی پر پروگرامات کرنے سمیت ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔

انہوں نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ وہ حال ہی میں یورپ میں ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹس میں شرکت کرنے گئی تھیں۔

فاکس نیوز کے مطابق 35 سالہ نکی بیلا نے اپنے ٹی وی پروگرام ’ٹوٹل بیلاز‘ میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا اور کہا کہ ان کے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ وہ نیا کیریئر شروع کریں۔

نکی بیلا نے اپنے جسم کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیے نا موزوں قرار دیا—فائل فوٹو: ای آن لائن
نکی بیلا نے اپنے جسم کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیے نا موزوں قرار دیا—فائل فوٹو: ای آن لائن

نکی بیلا نے تسلیم کیا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے یورپین ٹوئر نے انہیں احساس دلایا کہ اب ان کا جسم ماضی جیسا نہیں رہا اور نہ ہی ان میں پہلے جیسی طاقت رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے ایک ماہ قبل نکی بیلا کی جان سینا سے علیحدگی

نکی بیلا کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑ کر نئے سفر پر توجہ دوں۔

نکی بیلا ریسلر و اداکار جان سینا سے تعلقات کی وجہ سے بھی مشہور ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
نکی بیلا ریسلر و اداکار جان سینا سے تعلقات کی وجہ سے بھی مشہور ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اگرچہ نکی بیلا نے یہ نہیں بتایا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کس طرح کے کیریئر پر توجہ دیں گی، تاہم رپورٹس کے مطابق ریسلنگ اسٹار اپنے میک اپ اور گارمنٹس کے کاروبار پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

نکی بیلا کے مطابق انہیں ڈبلیو ڈبلیو ای یورپ کے ٹوئر پر جا کر احساس ہوا کہ اب وہ عمر رسیدہ ہوچکی ہیں اور نئی لڑکیاں ان سے بہتر انداز میں اس کھیل میں مظاہرہ کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: جان سینا نے بالآخر نکی بیلا کو انگوٹھی پہنادی

خیال رہے کہ نکی بیلا نے 2007 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کیریئر کا آغاز کیا تھا وہ خواتین کے ’ڈواز چیمپیئن شپ‘ کی 2 بار فاتح رہی ہیں۔

نکی بیلا ٹی وی پر پروگرامات کرنے سمیت ماڈلنگ بھی کرتی ہیں—فوٹو: سیس کوپس
نکی بیلا ٹی وی پر پروگرامات کرنے سمیت ماڈلنگ بھی کرتی ہیں—فوٹو: سیس کوپس

نکی بیلا نے ریسلنگ کیریئر کا آغاز اپنی جڑواں بہن بری بیلا کے ساتھ ہی شروع کیا اور دونوں نے رنگ میں کئی حریفوں کو چت کیا، ان کی جوڑی ’بیلا ٹوئنز‘ کے نام سے مشہور رہی۔

بعد ازاں دونوں بہنوں نے 2016 میں ’ٹوٹل بیلاز‘ نامی ٹی وی پروگرام بھی شروع کیا، یہ پروگرام ریئلٹی انٹرٹینمنٹ پروگرامات میں سب سے زیادہ دیکھےجانے والے پروگراموں میں شمار ہوتا ہے۔

بری اور نکی بیلا جڑواں بہنیں ہیں اور دونوں ریسلنگ سمیت ہمیشہ ایک ساتھ نظر آتی ہیں—فوٹو: اسپورٹس الیوسٹریٹڈ
بری اور نکی بیلا جڑواں بہنیں ہیں اور دونوں ریسلنگ سمیت ہمیشہ ایک ساتھ نظر آتی ہیں—فوٹو: اسپورٹس الیوسٹریٹڈ

نکی بیلا جہاں ریسلنگ، اپنی اداؤں، ماڈلنگ اور ٹی وی کیریئر کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں، وہیں وہ اپنے رومانوی تعلقات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔

نکی بیلا کے تعلقات پروفیشنل ریسلر اور اداکار جان سینا سے رہے ہیں، دونوں نے منگنی بھی کرلی تھی اور بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی بھی ہوگئی۔

اگرچہ نکی بیلا اور جان سینا کے درمیان منگنی ٹوٹنے اور علیحدگی ہونے کی تصدیق بھی ہوگئی، تاہم تاحال ایسی رپورٹس ہیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات ہیں۔

View this post on Instagram

PCA’s with my PIC 👯‍♀️ #pcas #totalbellas

A post shared by Nikki Bella (@thenikkibella) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024