• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

پی ایس ایل کی بہترین ٹیم کا اعلان، سرفراز جگہ بنانے میں ناکام

شائع March 18, 2019 اپ ڈیٹ March 21, 2019
پاکستان سپر لیگ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم— فوٹو: بشکریہ پی سی بی
پاکستان سپر لیگ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم— فوٹو: بشکریہ پی سی بی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح کے ساتھ پاستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا چوتھا ایڈیشن اپنے اختتام کو پہنچا جس کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا جس میں چیمپیئن ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شامل نہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز ایک مرتبہ پھر سب سے زیادہ ناکام ترین قرار پائی اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر رہی لیکن اس کے باوجود قلندرز کے عالمی شہرت یافتہ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کو دی گئی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لیگ کے فائنل میں پشاور زلمی کو 8وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا لیکن اپنی ٹیم کو چیمپیئن بنوانے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اس ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

مدثر نذر، رمیز راجہ اور نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن پر مشتمل پینل نے ڈی ویلیئرز کو کپتان مقرر کیا ہے، ڈی ویلیئرز نے کمر کی تکلیف کے سبب لیگ سے باہر ہونے سے قبل 7 میچوں میں 218رنز اسکور کیے تھے۔

تاہم حیران کن طور پر 12 رکنی ٹیم میں شین واٹسن کے علاوہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا جہاں اس ٹیم میں مجموعی طور پر پانچ غیرملکی اور 7مقامی کھلاڑی شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم سے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں حسن علی، کامران اکمل، کیرون پولارڈ اور وہاب ریاض جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

کراچی کنگز کے تین کھلاڑی بابر اعظم، کولن انگرام اور عمر خان نے ٹیم میں جگہ بنائی جبکہ اسلام آباد کے فہیم اشرف اور آصف علی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

ملتان سلطانز کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا جبکہ لاہور قلندرز کے اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ ساتھ سندیپ لمی چانے بھی ٹیم کا حصہ بنے۔

مدثر نذر نے کہا کہ ایک ایسے عالمی معیار کے ایونٹ سے جس میں بڑے پیمانے پر بہترین انفرادی پرفارمنس دکھائی گئی ہوں، اس میں سے 12 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب بڑی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے ایک ایسا کامبی نیشن تشکیل دیا جائے جو دنیا میں کسی بھی فرنچائز کو کسی بھی کنڈیشن میں شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہو اور میرا خیال ہے کہ کوئی بھی اس بات سے اختلاف نہیں کرے گا کہ یہ ایک بہترین وننگ کابی نیشن ہے۔

پی ایس ایل کی بہترین ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

اے بی ڈی ویلیئرز(کپتان) (لاہور قلندرز)

شین واٹسن(کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)

کامران اکمل (پشاور زلمی)

بابر اعظم(کراچی کنگز)

کولن انگرام(کراچی کنگز)

آصف علی(اسلام آباد یونائیٹڈ)

کیرون پولارڈ(پشاور زلمی)

فہیم اشرف(اسلام آباد یونائیٹڈ)

وہاب ریاض(پشاور زلمی)

حسن علی(پشاور زلمی)

عمر خان(کراچی کنگز)

سندیپ لمی چانے(لاہور قلندرز)

تبصرے (2) بند ہیں

Tahir Mar 18, 2019 07:12pm
I am not agree with captain choice, ABD not deserve in site due to his performance in PSL. In my opinion captain should be Sammy or Sarfaraz
Asif Mar 19, 2019 10:18am
wrong selection i don't think there is any place for Karachi & Lahore player in best 11 also for you information Sarfaraz is the most successful captain of PSL history while Devilers only captain 1 match I think

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024