• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

یوم پاکستان پر 18 غیر ملکیوں سمیت 127 افراد کو سول ایوارڈ دیا جائے گا

شائع March 10, 2019
عام طور پر یہ ایوارڈ 14 اگست کو دیا جاتا ہے تاہم گزشتہ سال یہ نہیں دیا جاسکا تھا — فوٹو: اے پی پی
عام طور پر یہ ایوارڈ 14 اگست کو دیا جاتا ہے تاہم گزشتہ سال یہ نہیں دیا جاسکا تھا — فوٹو: اے پی پی

وفاقی حکومت نے 18 غیر ملکیوں سمیت 127 افراد کی فہرست جاری کردی ہے، جنہیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف شعبوں میں خدمات ادا کرنے پر 23 مارچ (یوم پاکستان) کو منعقد ایک تقریب میں سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

یہ فہرست عام طور پر ہر سال 14 اگست (یوم آزادی) کو جاری کی جاتی ہے تاہم اسے یوم پاکستان سے 2 ہفتے قبل اس لیے جاری کیا گیا کیونکہ گزشتہ سال یوم آزادی پر ملک میں حکومت قائم نہیں ہوسکی تھی۔

سول ایوارڈ حاصل کرنے والے نمایاں افراد میں سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم، سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس، کرکٹر یاسر شاہ، گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی اور سجاد علی، فلم اداکار بابرہ شریف، ریما خان، مہوش حیات، شبیر جان اور افتخار ٹھاکر، نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ، ٹی وی اینکر ارشد شریف اور تاجر عقیل کریم ڈھیڈھی شامل ہیں۔

سول ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد کی مکمل فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

ہلال پاکستان: سیشیرو ایتو (جاپان)، شو شاؤشی (چین) اور اسمٰعیل کاہرامن (ترکی)۔

ہلال امتیاز: زبیر ایوب بیگ (پنجاب)، غلام اصغر (اسلام آباد)، پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات (پنجاب)، وسیم اکرم (پنجاب)، وقار یونس (پنجاب)، پروفیسر رجب اکدا (ترکی)، ڈاکٹر مائیکل جینسن (جرمنی) اور پروفیسر عبدالباری خان (سندھ)۔

ہلال قائد اعظم: کونگ ژوانیو (چین)، وانگ ژیاتاؤ (چین) اور ہو ژیاؤلیان (چین)۔

ستارہ پاکستان: وجیہہ حارث (رومانیہ)، محمد الیاس خان (آزاد جموں و کشمیر)، لونگ یوژیانگ (چین) اور لن یی (چین)۔

ستارہ شجاعت: محمد ادریس شہید، شہید نواب زادہ میر سراج رئیسانی (بلوچستان)، اسد علی (سندھ) معراج احمد عمرانی شہید (بلوچستان)۔

مزید پڑھیں: یوم پاکستان پر 141 شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا

ستارہ امتیاز: محمد ارشد (پنجاب)، ڈاکٹر امتیاز احمد (سندھ)، ڈاکٹر سید کامران مجیس، ڈاکٹر محمد ظفر الزمان (پنجاب)، لیفٹننٹ کرنل (ر) منظور احمد (پنجاب)، پروفیسر ڈاکٹر شاہد عبدالسمیع، ڈاکٹر پرویز اے چوہدری، پروفیسر (ر) محمد لطیف چوہدری، ڈاکٹر عنایت اللہ، کلیم اللہ لاشاری (سندھ)، محمد احمد شاہ (سندھ)، سجاد علی (سندھ)، منیر حسین (مرحوم) (پنجاب)، بابرہ شریف (پنجاب)، کامل خان ممتاز (پنجاب)، عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی، پروفیسر صاحب زادہ حمیداللہ، یاسر شاہ (کے پی)، شمیم احمد شیخ (کینیڈا)، ڈاکٹر آصف محمد رحمٰن (امریکا)، ڈاکٹر ظیاء الحسن، اسٹیون جے بوریان (امریکا)، ڈاکٹر جیمز اے تیبے (امریکا)، لو رونگھوائی (چین)، خواجہ مسعود اختر، سید ابو احمد عاکف (سندھ)، پیر محمد دیوان (سندھ)، محمد بشیر فاروقی (سندھ)، سمر علی خان (سندھ)، اقبال علی لاکھانی، عقیل کریم ڈھیڈھی (سندھ)، یونس تبا، صائمہ شہباز ملک اور نیلوفر سعید (سندھ)۔

تمغائے حسن کارکردگی: حامد محمود (پنجاب)، محمد سعید الرحمٰن (پنجاب)، محمد شاہد سلیم (پنجاب)، ارشد علی (پنجاب)، ڈاکٹر سلمہ خانم (پنجاب)، وقار اختر (کے پی)، رضا الہیٰ (کے پی)، وقار الزمان (کے پی)، محمد حسن (سندھ)، انجینیئر ڈاکٹر ناصر محمود خان (پنجاب)، پروفیسر ڈاکٹر سروش ہشمت لودھی (سندھ)، پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید (پنجاب)، محمد شبیر جان (سندھ)، افتخار احمد ٹھاکر (پنجاب)، عشرت فاطمہ (اسلام آباد)، سیانی خاتون (سندھ)، بشیر احمد (پنجاب)، ریما خان (پنجاب)، ناصر ادیب، تاج بلوچ (سندھ)، صوفیا یزدانی، محمد ارشد شریف (پنجاب)، محمد انعام بٹ (پنجاب)، لقمان علی افضل، ثناء اللہ گھمن، محمد اشرف علی (مرحوم) (گلگت-بلتستان)، رشید مسعود خان (بلوچستان) اور محمد امن اللہ خان (پنجاب)۔

ستارہ قائد اعظم: نوید احمد شیروانی (امریکا)۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز

تمغہ پاکستان: لی ژودونگ (چین)۔

تمغہ شجاعت: محمد حنیف بشیر (پنجاب)، عمران عقیق (پنجاب)، قمر زمان (کے پی)، محمد فیاض ٹیپو (کے پی)، سید نعمت اللہ (بلوچستان)، سید غائب علی شاہ (گلگت-بلتستان)، حاجی زاہد خان (کے پی)، خشحال خان (کے پی)،بریگیڈیئر رضوان افضل (کے پی)، محمد یونس (سندھ)، ساجد حسین (بلوچستان)، عمر ساجد شہید (پنجاب)، ڈاکٹر خالد خان (کے پی)، محمد نعمان ظفر (پنجاب، وجاحت اللہ آفریدی (کے پی)، سید محمد عمر مبین جیلانی شہید (پنجاب)، صوبیدار میجر (ر) اللہ دتہ شہید (پنجاب)، محمد اقبال (پنجاب)، سید فواد علی (مرحوم) (کے پی)، محب خان (مرحوم) (کے پی)، سید شاہ رخ حیدر زیدی (اسلام آباد)، صائم شفاعت (مرحوم) (آزاد جموں و کشمیر) اور اکرم خان شہید (پنجاب)۔

تمغہ امتیاز: محمد یوسف گوندل (پنجاب)، رانا محمد زعیم (پنجاب)، ڈاکٹر مظہر اقبال (پنجاب)، ڈاکٹر شہزاد عالم (پنجاب)، ڈاکٹر عظمیٰ سلیم (گلگت-بلتستان)، ڈاکٹر اکرام علی ملک (اسلام آباد)، ڈاکٹر افتخار احمد (کے پی)، پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ وامق زبیری (سندھ)، سید صبیح الدین رحمانی (سندھ)، سید علی عباس (سندھ)، محمد رفیق شاد (بلوچستان)، خواجہ صفر علی (کے پی)، مہوش حیات (سندھ)، سردار علی ٹھاکر (کے پی)، اختر گل (کے پی)، فلائیٹ لیفٹننٹ صدیق شیخ (پنجاب) اور ملک امین اسلم خان (کے پی)۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 10 مارچ 2019 کو شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024