• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اداکار شہریار منور نے منگنی کرلی

شائع March 5, 2019
شہریار منور نے ہالہ سومرو نامی ڈاکٹر سے منگنی کی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
شہریار منور نے ہالہ سومرو نامی ڈاکٹر سے منگنی کی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکار شہریار منور کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سب سے خوبرو نوجوانوں میں کیا جاتا ہے تاہم اب انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر شہریار منور کی منگنی کی تصاویر وائرل ہیں، اس تقریب میں اداکار منفرد رنگ کے تھری پیس سوٹ میں نظر آئے، جبکہ ان کی منگیتر گلابی رنگ کے خوبصورت جوڑے میں موجود ہیں۔

اداکار شہریار منور صدیقی کی منگیتر کا نام ہالہ سومرو ہے جو پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔

وہ ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک آرٹسٹ بھی ہیں جنہیں مصوری کا بےحد شوق ہے۔

خیال رہے کہ شہریار منور کا نام پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور مایا علی کے ساتھ بھی ماضی میں جوڑا گیا، تاہم اداکار نے ان افواہوں کے حوالے سے کبھی کوئی بیان نہیں دیا۔

اور اب اداکار نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی منگیتر ہالہ کے ساتھ تصویر شیئر کرکے ان تمام افواہوں کو بےبنیاد ٹھرا دیا ہے۔

اداکار نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’آخر کار ہالہ سومرو کے ساتھ منگنی ہوگئی‘۔

منگنی کی اس تقریب کی کوئی ویڈیو تو سامنے نہیں آئی تاہم رپورٹس ہیں کہ اداکار نے نہایت سادہ انداز میں منگنی کی جس میں صرف ان کے اور ہالہ کے گھر والے موجود تھے۔

جوڑے کی ایک تصویر ان کے بھائی بہن کے ساتھ بھی وائرل ہورہی ہے۔

کیریئر کے حوالے سے بات کریں تو شہریار منور اس وقت اپنی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں کام کررہے ہیں۔

اس فلم میں ان کے ہمراہ مایا علی مرکزی کردار نبھارہی ہیں، جبکہ فلم کی ہدایات عاصم رضا دے رہے ہیں۔

فلم میں ماہرہ خان اور زارا نور عباس بھی ایک اہم کردار نبھارہی ہیں۔

فلم ’پرے ہٹ لو‘ رواں سال عیدالضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Akhtar Banbhan Mar 05, 2019 10:48pm
all the best wishes to newly engaged couple.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024