• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ہم جنگی نہیں کرکٹ جنون پیدا کریں گے‘

شائع March 3, 2019 اپ ڈیٹ March 4, 2019
سندھ حکومت نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی سے متعلق تیاری مکمل کرلی، سعید غنی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
سندھ حکومت نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی سے متعلق تیاری مکمل کرلی، سعید غنی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

صوبائی وزیرِ بلدیات سعید غنی نے یقین دلایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے لیے سندھ حکومت کی تیاری مکمل ہے، ہم لوگوں میں جنگی جنون نہیں بلکہ کرکٹ کا جنون پیدا کریں گے۔

بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ بلدیات کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی جارحیت سے خوفزدہ نہیں، وہ جنگی جنون میں مبتلا ہے لیکن ہم لوگوں میں جنگی جنون نہیں بلکہ کرکٹ کا جنون پیدا کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی متحد ہیں اور وہ بھارت کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کراچی منتقلی، سیکیورٹی اداروں کی فل ڈریس ریہرسل

پی ایس ایل 2019 کے لاہور میں منعقدہ میچز کی بھی کراچی منتقلی پر بات کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے پاکستان میں تمام میچز اب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے جس کے حوالے سے سندھ حکومت نے مہمان نوازی اور سیکیورٹی سے متعلق اپنی تمام تیاری مکمل کرلی ہے۔

اپنی پریس کانفرنس کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس قوانین میں اصلاحات لارہے ہیں، جبکہ ہم سندھ کے لیے علیحدہ قوانین کو نہیں مانتے۔

سعید غنی نے کہا کہ پولیس کے قوانین میں سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک قبول نہیں کیا جائے گا، جبکہ ان کی حکومت اصلاحات سے متعلق قانون سازی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بینظیر بھٹو کے خلاف سازش میں عمران خان بھی ملوث تھے‘

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اب الزمات ثابت کرنے کے لیے بینک لاکرز تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آغا سراج دارنی کی ملکیت میں موجود ان لاکرز کو ان ہی کے سامنے کھولا جانا چاہیے تھا۔

اس کے علاوہ اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں نوجوانوں کی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کے اعلان پر ان کا خیرمقدم کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024