• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مچھلی کے تیل کے کیپسول کا روزانہ استعمال فائدہ مند ہوتا ہے؟

شائع February 25, 2019
اس کا جواب طبی سائنس نے دے دیا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو
اس کا جواب طبی سائنس نے دے دیا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو

آپ نے سنا ہوگا کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ایسے صحت مند فیٹس ہیں جو کہ دل کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

اور تمام طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے حصول کا بہترین ذریعہ آئلی فش کا استعمال ہے۔

مگر کیا حاملہ خواتین کو روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کا استعمال کرانا آنے والے بچوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے؟

اب اس کا جواب طبی سائنس نے دے دیا ہے۔

امریکا کی کنساس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ حاملہ خواتین اگر روزانہ مچھلی کے تیل کا کیپسول کھائیں تو آنے والے بچے مستقبل میں ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہونے سے بچ سکیں گے۔

اس تحقیق کے دوران 6 سال کی عمر کے موٹاپے کے شکار بچوں کا تجزیہ کرنے کے بعد محققین نے دریافت کیا کہ ان میں بلڈپریشر بڑھنے کی روایتی شرح دیکھنے میں آتی ہے۔

مزید تحقیق سے دریافت کیا گیا کہ ان بچوں کی مائیں دوران حمل مچھلی کے تیل کے کیپسول کا استعمال کرتی تھیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ دوران حمل ان کیپسول کا استعمال بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم کرتا ہے جو حالیہ عرصے میں موٹاپے کی وبا پھیلنے سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے۔

اس سے قبل ان کیپسول کے بارے میں طبی تحقیقی رپورٹس میں درج ذیل فوائد سامنے آچکے ہیں۔

دل کو تحفظ دے

کچھ طبی رپورٹس کے مطابق اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جو کہ مچھلی کے تیل میں پائے جاتے ہیں، امراض قلب کے متعدد خطرات کو کم کرتے ہیں، یہ تیل خون میں موجود فیٹس کی سطح کو کم کرتا ہے جبکہ خون کو جمنے یا لوتھڑے بننے سے روکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ فیٹی تھری ایسڈز سے بھرپور غذا کا استعمال فالج سے بھی تحفظ دے سکتا ہے خاص طور پر یہ کیپسول ان افراد کے لیے فائدہ مند ہیں جنھیں حال ہی میں ہارٹ اٹیک یا فالج کا سامنا ہوا ہو۔

کولیسٹرول کی سطح میں کمی

مایو کلینک نے مچھلی اور اومیگا تھری فیٹیس ایسڈز کو کولیسٹرول میں کمی لانے کے لیے بہترین قرار دیا ہے اور یہ جز مچھلی کے تیل کا مرکزی جز ہے، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز خون میں ٹرائی گلیسڈر کی سطح میں کمی لاتا ہے جو کہ جسم کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھاتا ہے۔ ہفتے میں دو یا تین دفعہ ان کا استعمال کولیسٹرول پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

ہڈیوں کے لیے فائدہ مند

میری لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اومیگا تھری فیٹی ایسڈز صحت مند ہڈیوں کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں، طبی رپورٹس کے مطابق یہ فیٹی ایسڈز جسم میں کیلشیئم کے جذب ہونے کی مقدار کو بڑھاتے ہیں جبکہ پیشاب کے ذریعے ان کے اخراج کو کم کرتے ہیں، جس سے ہڈیوں کی مضبوطی اور نشوونما کو فروغ ملتا ہے۔

ذہنی امراض کا علاج

مچھلی کے تیل کا اہم جز اومیگا تھری فیٹی ایسڈز صحت مند دماغی افعال کے لیے اہم ہوتے ہیں اور طبی رپورٹس کے مطابق یہ فیٹی ایسڈز ڈپریشن کے شکار افراد پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

ذیابیطس کو کنٹرول میں بھی ممکنہ مدد

ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اومیگا تھری فیٹیس ایسڈز دوران خون میں ایک ہارمون adiponectin کی سطح بڑھاتے ہیں جو کہ گلوکوز ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے، محققین کا کہنا تھا کہ اس ہارمون کی سطح میں اضافہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم کرتا ہے۔

جوڑوں کے امراض کا خطرہ بھی کم کرے

طبی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جوڑوں کے امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ میری لینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل میں موجود یہ فیٹی ایسڈز جوڑوں کے درد اور صبح ان کی اکڑن کی شکایت میں کمی لاسکتے ہیں، اسی طرح ایک اور تحقیق کے مطابق یہ تیل جوڑوں کے امراض کے حوالے سے طویل المعیاد بنیادوں پر موثر ثابت ہوسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024