• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سٹیزن پورٹل: سندھ کے محکمہ تعلیم سے متعلق 22 سو شکایات، ایک بھی حل نہ ہوسکی

شائع February 24, 2019
اکتوبر 2018 میں وزیر اعظم عمران خان نے اس ایپ کو متعارف کروایا تھا — فائل فوٹو/ پی ٹی آئی فیس بک پیج
اکتوبر 2018 میں وزیر اعظم عمران خان نے اس ایپ کو متعارف کروایا تھا — فائل فوٹو/ پی ٹی آئی فیس بک پیج

کراچی: عوامی مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنائے گئے سٹیزن پورٹل پر سندھ میں سب سے زیادہ شکایات تعلیم کے شعبے سے متعلق سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محمکہ تعلیم کے خلاف 2205 شکایات درج ہوئی ہیں جبکہ ان شکایات میں سے ایک بھی حل نہیں ہوئی۔

ان شکایات میں یونیورسٹیز کے حوالے سے 1352 شکایات درج کروائی گئیں اور ان میں سے ایک بھی حل نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں: پاکستان سٹیزنز پورٹل عالمی سطح پر دوسری بہترین سرکاری ایپلی کیشن قرار

اس کے علاوہ ماس ٹرانزٹ کے حوالے سے 157 شکایات سامنے آئیں اور وہ بھی تا حال حل طلب ہیں۔

سٹیزن پورٹل پر عوام نے محکمہ داخلہ سے متعلق 148 شکایات درج کروائیں اور ان میں سے بھی کسی ایک کو حل نہیں کیا جاسکا۔

اس کے سا تھ ہی محکمہ آبپاشی کے حوالے سے 49 شکایات درج ہوئی جن میں 31 کو حل کردیا گیا۔

ورکس اینڈ سروسز سے متعلق 185 شکایات درج ہوئیں اور محکمہ بلدیات کے لیے 717 شکایات درج ہوئیں جبکہ ان میں سے کسی بھی شکایت کو حل نہیں کیا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت کا احتساب ہوگا‘

خیال رہے کہ 13 فروری کو پاکستان سٹیزن پورٹل ایپ کو ورلڈ گورنمنٹ سمٹ (ڈبلیو جی ایس) میں دوسری بہترین سرکاری ایپلی کیشن قرار دیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے شائع کی گئیں شماریات کے مطابق اس ایپلی کیشن کے ذریعے اب تک درج ہونے والی 4 لاکھ 20 ہزار شکایتوں میں سے 55 فیصد، 2 لاکھ 50 ہزار کو حل کردیا گیا ہے جس کا عوام پر عوام نے ’مطمئن‘ ہونے کا رد عمل دیا تھا۔

اس ایپلی کیشن کی گوگل پلے اسٹور پر 4.5 اور ایپل اسٹور پر 3.5 ریٹنگ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں وزیر اعظم عمران خان نے اس ایپ کو متعارف کروایا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Dr Abdul Qadeer Feb 24, 2019 08:56pm
CM Sindh and CM Baluchistan are out from this portal

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024