• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بھارت: پٹاخے بنانے والی غیر قانونی فیکٹری میں دھماکا، 10 افراد ہلاک

شائع February 24, 2019
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت عمارت کے ملبے سے لاشیں نکالیں — فائل/رائٹرز
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت عمارت کے ملبے سے لاشیں نکالیں — فائل/رائٹرز

شمالی بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع بھادوہی میں قائم فیکٹری میں دھماکے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت عمارت کے ملبے سے لاشیں نکالیں۔

ریاست کے سینئر پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری، قالین بنانے کے کاروبار کے آڑ میں چلائی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 'واقعے کی تحقیقات اور علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اور فرانزک ماہرین کی خصوصی ٹیمیں پہنچ رہی ہیں۔'

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ غیر قانونی بارودی مواد کی بڑی مقدار فیکٹری میں رکھی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی ورکشاپس میں عمومی اور ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے قریب خصوصی طور پر دھماکے ہوتے ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں اتر پردیش کی پٹاخے بنانے والی ایک اور فیکٹری میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024