• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لاہور قلندز نے پی ایس ایل میں سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ توڑ دیا

شائع February 22, 2019 اپ ڈیٹ February 23, 2019
ڈیوڈ ویزے کے آخری گیند پر چھکے کی مدد سے لاہور قلندرز نے ریکارڈ توڑ دیا — فوٹو: پی ایس ایل
ڈیوڈ ویزے کے آخری گیند پر چھکے کی مدد سے لاہور قلندرز نے ریکارڈ توڑ دیا — فوٹو: پی ایس ایل

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 کے گروپ میچ میں ملتان سلطانز کو شکست دیتے ہوئے ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنانے اور دوسرا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پی ایس ایل 2019 کے دسویں میچ میں لاہور قلندز کو ملتان سلطانز کا چلینج درپیش تھا، دنوں ہی ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں صرف ایک ایک فتح حاصل کی ہوئی تھی جبکہ 2، 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دونوں ٹیموں کو اپنی پوزیشن بہتر کرنے کے لیے فتح درکار تھی اور اسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ملتان سلطانز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر 200 کا مجموعہ لگا دیا۔

مزید پڑھیں: شارجہ: ڈی ویلیئرز کا جادو چل گیا، قلندرز نے 201 رنز کا ہدف حاصل کرلیا

لاہور قلندرز کو 201 رنز کا ہدف ملا جو اس نے فخر زمان، کپتان اے بی ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈ ویزے کی شاندار بلے بازی کی بدولت آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

لاہور قلندرز پی ایس ایل کی تاریخ میں 200 یا اس سے زائد کا ہدف پورا کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی لیکن اس کے ساتھ ساتھ لاہور قلندرز نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اے بی ڈی ویلیئرز کی کپتانی میں کھیلنے والی لاہور قلندرز نے 201 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے مجموعی طور پر ریکارڈ 204 رنز اسکور کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پاس تھا۔

پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن کے ایک گروپ میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 202 رنز کا ہدف دیا جو سرفراز احمد کی ٹیم نے میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا۔

یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری گیند پر 3 رنز درکار تھے، جبکہ لاہور کو بھی زلمی کے خلاف آخری گیند پر 3 ہی رنز درکار تھے۔

علاوہ ازیں لاہور قلندرز پی ایس ایل میں سب سے زیادہ مرتبہ 200 یا اس سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ مرتبہ 200 یا اس سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس تھا جو تین مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024