• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لالچ، طاقت اور بدلے کی کہانی ’لال کبوتر‘

شائع February 19, 2019
فلم ’لال کبوتر‘ رواں سال 22 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم ’لال کبوتر‘ رواں سال 22 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

کراچی کی صورتحال کے گرد گھومتی کہانی پر بنائی گئی ایکشن کامیڈی فلم ’لال کبوتر‘ کا پہلا ٹریلر ریلیرز کردیا گیا۔

اس فلم میں احمد علی اور منشا پاشا اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کی پروڈکشن کامل اور ہانیہ چیما کی پروڈکشن کمپنی نہر گھر کے بینر تلے کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: منشا پاشا، علی کاظمی اور ’لال کبوتر‘

2 منٹ دورانیے کے اس ٹریلر میں دکھایا گیا کہ احمد علی بٹ نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کا کردار نبھایا ہے جو دبئی جانے کا خواہشمند ہے، تاہم کسی مشکل میں پھسنے کے باعث وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوتا ہے، تاہم منشا پاشا کا ایک کام پورا کرنے کے لیے ان سے 3 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ٹریلر میں فلم کے دوسرے اہم کردار علی کاظمی کو نہیں دکھایا گیا، تاہم اس سے قبل کہا گیا تھا کہ علی کاظمی فلم میں ایک اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

اس ٹریلر میں کامیڈی سینز کے ساتھ بہترین ایکشن بھی پیش کیا گیا، جبکہ اس سے شائقین کی جوش کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے پوسٹر کے ساتھ ’لال کبوتر‘ کی ریلیز تاریخ کا اعلان

خیال رہے کہ اس فلم کے حوالے سے منشا پاشا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’فلم لال کبوتر کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر ہے جو اپنی زندگی میں ایک مسائل سے گزرتی ہے اور پھر اس سے کیسے خود کو بچاتی ہے‘۔

فلم ’لال کبوتر‘ رواں سال 22 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس فلم کا پہلا ٹیزر گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہوا تھا۔

فلم ساز کمال خان کی ’لال کبوتر‘ کے ایک منٹ دورانیے کے ٹیزر میں کراچی کے مناظر کو دکھایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024