• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گلوکارہ کیٹی پیری نے منگنی کرلی

شائع February 16, 2019
کیٹی پیری کی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی—فوٹو: بل بورڈ
کیٹی پیری کی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی—فوٹو: بل بورڈ

چند دن قبل ہی ہولی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس نے اچانک منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

اور اب گلوکارہ و اداکارہ کیٹی پیری نے بھی اچانک منگنی کرکے سب کو حیران کردیا۔

کیٹی پیری کی جانب سے منگنی کیے جانے کی خبریں چند دن سے زیر گردش تھیں، تاہم گلوکارہ نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

چہ مگوئیوں کے بعد اگرچہ کیٹی پیری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منگیتر کے ساتھ ایک ایسی تصویر شیئر کی تھی، جس سے لوگوں نے اندازہ لگا لیا تھا کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے۔

تاہم اب گلوکارہ نے منگنی کرنے کی تصدیق بھی کردی۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق کیٹی پیری کے نمائندے نے تصدیق کی کہ گلوکارہ نے ویلنٹائن ڈے پر منگنی کی۔

View this post on Instagram

full bloom

A post shared by KATY PERRY (@katyperry) on

گلوکارہ نے اداکار اورلانڈو بلوم سے منگنی کی جس سے ان کے گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کی یہ دوسری شادی ہوگی، اس سے قبل دونوں کی پہلی شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔

کیٹی پیری نے پہلے شادی 2010 میں کامیڈین رسل برانڈ سے کی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی اور دونوں میں 2012 میں طلاق ہوگئی۔

دونوں کی پہلی شادیاں ناکام ہوچکیں—فوٹو: مارتھا اسٹیورٹ ویڈنگز
دونوں کی پہلی شادیاں ناکام ہوچکیں—فوٹو: مارتھا اسٹیورٹ ویڈنگز

اورلانڈو بلوم نے پہلی شادی سپر ماڈل مرنڈا کیر سے 2010 میں کی تھی اور انہیں ان سے ایک بیٹا بھی ہے۔

اورلانڈو بلوم کی بھی پہلی شادی ناکام ہوگئی اور 2013 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

پہلی شادیوں کی ناکامی کے بعد کیٹی پیری اور اورلانڈو بلوم ایک دوسرے کے قریب آئے اور دونوں کے درمیان چند سال قبل تعلقات استوار ہوئے اور اب دونوں نے منگنی کرلی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

گلوکارہ کو پرفارمنس کے دوران متنازع لباس پہننے کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ہے—اسکرین شاٹ
گلوکارہ کو پرفارمنس کے دوران متنازع لباس پہننے کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ہے—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024