• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شادی سے قبل ہی عالیہ بھٹ نے بیٹی کا نام طے کرلیا

شائع February 11, 2019
دونوں جلد پہلی بار فلم براہسمسٹرا میں بھی نظر آئیں گے—فوٹو: ٹائمز ناؤ
دونوں جلد پہلی بار فلم براہسمسٹرا میں بھی نظر آئیں گے—فوٹو: ٹائمز ناؤ

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ یوں تو آج کل اپنی آنے والی رومانٹک فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جسے جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

اس فلم میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی مرتبہ رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔

’گلی بوائے‘ میں رنویر اور عالیہ بھٹ نے ابھرتے ہوئے گلوکاروں اور ریپرز کا کردار ادا کیا ہے۔

علاوہ ازیں عالیہ بھٹ ان دنوں رنبیر کپور کے ساتھ بھی اپنی پہلی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

جہاں عالیہ بھٹ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہیں ان دونوں کے تعلقات اور شادی کے حوالے سے بھی گزشتہ چند ماہ سے خبریں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ نے آخر کار اپنی شادی پر خاموشی توڑ دی

اور اطلاعات ہیں کہ ممکنہ طور پر دونوں اپنی فلم ’براہمسٹرا‘ کی ریلیز کے فوری بعد منگنی یا شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اس حوالے سے دونوں نے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی۔

دونوں ذو معنی الفاظ میں محبت کا اعتراف کر چکے ہیں—فوٹو: دکن کیرونیکل
دونوں ذو معنی الفاظ میں محبت کا اعتراف کر چکے ہیں—فوٹو: دکن کیرونیکل

اگرچہ دونوں نے واضٓح طور پر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار بھی نہیں کیا، تاہم دونوں ذو معنی جملوں میں ایک دوسرے کی محبت کو تسلیم کر چکے ہیں۔

حال ہی میں ’گلی بوائےٓ‘ کی تشہیر کے دوران عالیہ بھٹ ایک ڈانس ریئلٹی شو میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے ان کا نام عالیہ کے بجائے عالمہ پکارا اور اسی غلطی کو ہی اداکارہ نے غنیت جان کر اپنی ٓخواہش بھی ظاہر کردی۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق شو میں اداکارہ نے غلط نام لیے جانے پر غصہ کرنے کے بجائے اپنی خواہش ظاہر کی اور عالمہ کو بہت اچھا نام قرار دیا۔

عالیہ بھٹ چاکلیٹی ہیرو رنبیر سے 11 سال چھوٹی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
عالیہ بھٹ چاکلیٹی ہیرو رنبیر سے 11 سال چھوٹی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے عالمہ نام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی پر یہی نام رکھیں گی۔

مزید پڑھیں: رنبیر کپور کی والدہ عالیہ بھٹ کو جلد بہو بنانے کی خواہاں

اگرچہ اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب اور کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں، تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کا نام ’عالمہ‘ رکھیں گی۔

دونوں کو ایک دوسرے کے اہل خانہ سے بھی ملتے ہوئے دیکھا گیا—فوٹو: دکن کیرونیکل
دونوں کو ایک دوسرے کے اہل خانہ سے بھی ملتے ہوئے دیکھا گیا—فوٹو: دکن کیرونیکل

دوسری جانب ’دکن کیرونیکل‘ سے خصوصی بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے نہ صرف رنبیر کپور بلکہ ان کے والدین کی بھی ٓخوب تعریفیں کیں اور انہیں ایک بہترین خاندان قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی محبت پر عالیہ بھٹ کے والد بول پڑے

عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں سب سے بہترین اور نیچرل اداکار بھی قرار دیا۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک بولی وڈ میں رنبیر کپور سے بہتر نیچرل اداکار کوئی نہیں دیکھا۔

ساتھ ہی اداکارہ نے رنبیر کپور کی شخصیت کی بھی تعریف کی۔

عالیہ بھٹ کا مزید کہنا تھا کہ وہ رنبیر کپور کو دیکھتے ہی اداکاری اور فلم کے ڈائلاگز بھول جاتی ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں رواں برس کے وسط تک شادی کرلیں گے—فوٹو: فیس بک
خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں رواں برس کے وسط تک شادی کرلیں گے—فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024