• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان سے منشیات کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیر مملکت

شائع February 11, 2019
منشیات کی روک تھام کیلئے پاک-افغان بارڈر پرباڑ لگانے کا کام جاری ہے، شہریار آفریدی — فوٹو: ڈان نیوز
منشیات کی روک تھام کیلئے پاک-افغان بارڈر پرباڑ لگانے کا کام جاری ہے، شہریار آفریدی — فوٹو: ڈان نیوز

وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی کا کہنا ہے کہ منشیات ہمارے نوجوانوں اور انسانیت کو متاثر کر رہی ہے، حکومت ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہے اور جلد پاکستان کو منشیات سے پاک بنانا چاہتی ہے۔

کراچی میں کوسٹ گارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے منشیات کی روک تھام میں کوسٹ گارڈز کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ملک سے منشیات کے خاتمے میں کوسٹ گارڈز کا اہم کردار ہے۔

مزید پڑھیں: ’جو بھی منشیات کے ساتھ پکڑا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم عالمی سطح پر منشیات کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اس کی روک تھام کے لیے پاک-افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے‘۔

انہوں نے کہ منشیات کسی بھی معاشرے کے لیے ناسور ثابت ہوتی ہے، منشیات کےخلاف آپریشن کا تقاضہ یہ ہے کہ اسے ٹیم ورک میں سرانجام دیا جائے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ’منشیات ہمارے نوجوانوں اورانسانیت کومتاثرکر رہی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا منشیات کے خلاف میڈیا پر تشہیری مہم چلانے کا حکم

انہوں نے کہا کہ منشیات کےخلاف آپریشن کوپورے ملک میں پھیلا رہے ہیں اور انشااللہ بہت جلد پاکستان کو منشیات سے پاک کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کوسٹ گارڈز کی تقریب میں 40 ارب روپے کی منشیات کو آگ لگائی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

عبدالحی Feb 12, 2019 03:08am
اللہ کا کچھ خوف کریں منشیات آپ کے کہنے کے مطابق سکولوں میں کھلے عام بکتا ہے پہلے تو اس کا سدباب کریں شہر میں ڈرگز مافیا کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں ایک عام سے شہری سے بھی اگر پوچھا جائے تو وہ بھی آپکو ڈرگز مافیا پوائنٹ آؤٹ کر دے گا تو کیسے یہ ممکن ہے کہ سرکاری متعلقہ اداروں کو اس کا علم نہیں باڑ لگانے سے پہلے اپنے اداروں کے اندر کالی بھیڑوں کا خاتمہ کرے ان شاء اللہ وطن عزیز اس لعنت سے خود بخود پاک ہوجائے گا

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024