• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ویمنز کرکٹ: پاکستان آخری میچ میں کامیاب، سیریز ویسٹ انڈیز کے نام

شائع February 3, 2019
ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نے ابتدائی میچوں میں کامیابی حاصل کرکے سیریز جیت لی تھی—فوٹو:اے ایف پی
ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نے ابتدائی میچوں میں کامیابی حاصل کرکے سیریز جیت لی تھی—فوٹو:اے ایف پی

پاکستان نے ندا ڈار کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میں 12 رنز سے شکست دے دی لیکن ابتدائی دو میچوں میں فتح کے سبب سیریز مہمان ٹیم کے نام رہی۔

کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

میچ سے قبل پاکستان مینز ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں پاکستان ویمن ٹیم سے ملاقات کی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لیے ٹپس دینے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

سرفراز کی حوصلہ افزائی نے قومی ٹیم کی قسمت بدل دی اور اسے سیریز میں پہلی کامیابی اپنے نام کی۔

پاکستان نے نڈا ڈار سمیت دیگر بلے بازوں کی اچھی کارکردگی کی بدولت مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

ندا نے 40 گیندوں پر دو چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے جبکہ عمیمہ سہیل 28 اور عالیہ ریاض 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

ہدف کے تعاقب میں دیندرا ڈوٹن کی 46 رنز کی عمدہ اننگز کے باوجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138رنز ہی بنا سکی، میک لین 26 اور چیڈین نیشن 19 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے انعم امین تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہیں جبکہ ثنا میر کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

پاکستان نے میچ میں 12 رنز سے فتح حاصل کی لیکن سیریز 1-2 سے ویسٹ انڈین ٹیم کے نام رہی جس نے ابتدائی دو میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ندا ڈار کو 53 رنز کی اننگز اور ایک وکٹ لینے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024