• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

’آنگن‘ کے بعد تاریخ پر مبنی ایک اور ڈرامہ ’دیوار شب‘

شائع January 15, 2019
اس نئے ڈرامے کی کاسٹ اور ہدایت کار دونوں ’آنگن‘ سے مختلف ہوں گ —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اس نئے ڈرامے کی کاسٹ اور ہدایت کار دونوں ’آنگن‘ سے مختلف ہوں گ —فوٹو/ اسکرین شاٹ

آج کل پاکستانی ٹیلی ویژن اسکرینز پر تاریخ پر مبنی ڈراموں کا رجحان بڑھ رہا ہے، جہاں شائقین کو ہم ٹی وی کے ڈرامے ’آنگن‘ کا طویل وقت سے انتظار تھا، وہیں اب پروڈیوسر مومنہ درید جلد ایک اور ایسا ڈرامہ بنانے جارہی ہیں۔

اس نئے ڈرامے کی کاسٹ اور ہدایت کار دونوں ’آنگن‘ سے مختلف ہوں گے۔

خیال رہے کہ ’آنگن‘ ڈرامے کی کہانی نقسیم برصغیر پر مبنی ہے جس میں سجل علی، احد رضا میر، سونیا حسین، احسن خان، حرا مانی اور ماورا حسین مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

وہیں ہم ٹی وی پر جلد نشر ہونے والے تاریخ پر مبنی نئے ڈرامے میں ’بشریٰ انصاری، عاصمہ عباس اور زارا نور عباس کام کریں گی۔

چند روز قبل ان تینوں اداکاراؤں کی انسٹاگرام پر ایک تصویر وائرل ہوئی، جس کے بعد اس ڈرامے کی خبریں سامنے آئیں۔

اس تصویر میں یہ تینوں پرانے زمانے کے حساب سے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈرامہ 'آنگن' پر مداحوں کو غصہ کس بات پر آرہا ہے؟

اس ڈرامے کا نام ’دیوار شب‘ رکھا گیا ہے، جس میں ان تینوں اداکاراؤں کے ساتھ نوشین شاہ اور محسن عباس حیدر بھی کام کریں گے۔

اس ڈرامے کی ہدایات اقبال حسین دے رہے ہیں، جو اس سے قبل نظر بد جیسے ڈرامے کو ڈائیریکٹ کر چکے ہیں۔

زارا نور نے اپنے انسٹاگرام پر بتایا کہ اپنی والدہ اور خالہ کے ساتھ کام کرنا کسی خواب پورا ہونے سے کم نہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنی والدہ اور خالہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، میں یہ ہمیشہ سے چاہتی تھی، یہ دونوں خواتین کیمرے پر کمال دکھاتی ہیں‘۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے زارا نور عباس نے بتایا کہ انہیں اس ڈرامے پر کام کرکے بےحد مزاح آرہا ہے۔

’دیوار شب‘ کی کہانی 1980 کے دور پر مبنی ہے، جسے جلد ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024