• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کا انعام مل گیا

شائع January 15, 2019 اپ ڈیٹ January 21, 2019
جنوبی افریقہ کی جانب سے 24وکٹیں لینے پر ڈوان اولیویئر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی
جنوبی افریقہ کی جانب سے 24وکٹیں لینے پر ڈوان اولیویئر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا انعام مل گیا اور پروٹیز نے 2 درجے ترقی کرتے ہوئے انگلینڈ کو عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن سے محروم کردیا ہے۔

پیر کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیموں کی رینکنگ جاری کر دی، جس کے تحت بھارتی ٹیم 116ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر موجود تھی لیکن سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کے بعد میزبان ٹیم دو درجہ ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے اور اس کے پوائنٹس 110 ہو گئے ہیں۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک، ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے اور چوتھے نمبر پر چلی گئیں اور ان کے پوائنٹس کی تعداد بالترتیب 108 اور 107 ہے۔

بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے شکست کے بعد آسٹریلین ٹیم 101 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ایک درجہ گر کر چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلی گئی اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 88 ہو گئی ہے، جبکہ 91 پوائنٹس کی حامل سری لنکا نے چھٹی پوزیشن سنبھال لی۔

عالمی درجہ بندی میں ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024