• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اینڈی مرے آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ سے باہر

شائع January 14, 2019
آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں پوائنٹ گنوانے پر اینڈی مرے افسردہ نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں پوائنٹ گنوانے پر اینڈی مرے افسردہ نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

میلبرن: سابق عالمی نمبر ایک برطانوی اسٹار اینڈی مرے آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے جبکہ دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر اور کیرولین ووزنیاکی سمیت متعدد اسٹار فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

پیر کو آسٹریلیا میں شروع ہونے والے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ میں شہرہ آفاق سوئس سٹار راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینس ایسٹومن کو 3-6، 4-6 اور 4-6 سے مات دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

کلے کورٹ کے شہنشاہ اور سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے ڈک ورتھ کو 4-6، 3-6 اور 5-7 سے زیر کر کے دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔

جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈک نے برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمنڈ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا جبکہ امریکا کے ٹیلر فرٹز بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہے جنہوں نے کیمرون نوری کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

تاہم دن کی سب سے بڑی خبر برطانوی اسٹار اینڈی مرے کی شکست تھی جو سخت مقابلے کے باوجود فتح کے حصول میں ناکام رہے۔

میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں اینڈی مرے کو پہلے دو سیٹ میں اسپین کے روبرٹو بیٹسٹا کے ہاتھوں مات ہوئی جس کے بعد ان کا سفر تمام نظر آتا تھا لیکن سابق عالمی نمبر ایک اسٹار نے شاندار انداز میں کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس میں ٹائی بریک پر فتح سمیٹ کر مقابلہ 2-2 سیٹ سے برابر کردیا۔

البتہ پانچویں اور آخری سیٹ میں وہ مقابلہ نہ کر سکے اور 2-6 سے شکست کھا کر ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئے۔

یاد ہرے کہ جمعے کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اینڈی مرے نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آسٹریلین اوپن ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں ڈنمارک کی اسٹار اور دفاعی چیمپیئن کیرولین ووزنیاکی نے حریف جرمن کھلاڑی علیسن وان کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

روس کی ماریا شرا پووا نے بھی ایونٹ کا کامیابی سے آغاز کیا اور برطانیہ کی ہیرٹ ڈارٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔

جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہیں جبکہ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے لوکسیکا کو ہرا کر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کر لی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024