• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

10 سیکنڈ میں دانتوں کو مکمل صاف کرنے والا منفرد ٹوتھ برش

شائع January 8, 2019
— فوٹو بشکریہ فاس ٹیش
— فوٹو بشکریہ فاس ٹیش

دانتوں کی صفائی ایسا مسئلہ ہے جو اکثر افراد کے لیے کافی بڑا ہوتا ہے کیونکہ وہ اتنی جلدبازی میں یہ کام کرتے ہیں کہ انہیں اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

مگر ایسے افراد کے لیے ایسا ٹوتھ برش تیار کرلیا گیا ہے جو 10 سیکنڈ میں دانتوں کی صفائی کرسکتا ہے۔

جی ہاں صرف دس سیکنڈ میں۔

ایک فرانسیسی کمپنی فاس ٹیش نے یہ منفرد ٹوتھ برش لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران متعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ صرف 10 سیکنڈ میں دانتوں کی مکمل صفائی کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: دانت کے درد سے ایک منٹ میں نجات چاہتے ہیں؟

وائے برش نامی اس ڈیوائس کو 10 سیکنڈ ٹوتھ برش کا نِک نیم بھی دیا گیا ہے ۔

دیکھنے میں وائے برش کسی عام ٹوتھ برش جیسا نہیں بلکہ یہ کھیلوں میں استعمال ہونے والے کسی چھوٹے ماﺅتھ گارڈ جیسا ہے۔

فوٹو بشکریہ فاس ٹیش
فوٹو بشکریہ فاس ٹیش

اس میں نائیلون کے ریشے 45 ڈگری اینگل میں دیئے گئے ہیں جبکہ اس کے ریشوں کی ٹرے بدلی بھی جاسکتی ہے۔

اس میں ایک موٹر نصب ہے جو وائبریشن کی مدد سے دانتوں کی صفائی میں مدد دیتی ہے، وائبریشن کے لیے 3 مختلف سیٹنگز بھی دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دانتوں سے ٹارٹر کے داغ مٹانا بہت آسان

اسے استعمال کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ ریشوں میں لگانے کے بعد منہ میں رکھ لیں اور موٹر چلادیں، پھر 5 سیکنڈ تک چبانے کے انداز میں منہ کو حرکت دیں پھر ڈیوائس کو پلٹ کر یہ عمل دہرائیں۔

اس وقت یہ ٹوتھ پیسٹ آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے مگر کمپنی کے مطابق اسے بہت جلد عام لوگوں کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

اس کی قیمت 125 ڈالرز رکھی گئی ہے جس کے ساتھ ایک چارجنگ اسٹیشن، اسٹوریج پوڈ اور ٹوتھ پیسٹ اپلیکیٹر بھی صارف کو دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024