• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رنبیر کپور کو دیکھتے ہی ان سے پیار ہوگیا، عالیہ بھٹ

شائع January 4, 2019
دونوں کے درمیان 2017 سے محبت کی چہ مگوئیاں جاری ہیں—فائل فوٹو: فلم فیئر
دونوں کے درمیان 2017 سے محبت کی چہ مگوئیاں جاری ہیں—فائل فوٹو: فلم فیئر

بولی وڈ چاکلیٹی ہیرو اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی محبت اور تعلقات کے حوالے سے گزشتہ ایک سال سے چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

گزشتہ ایک سال سے جہاں دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا، وہیں دونوں نے اپنی محبت اور تعلقات پر بھی دبے لفظوں میں بات کی۔

گزشتہ ایک سال کے درمیان جہاں دونوں ایک ساتھ دیکھے گئے، وہیں دونوں ایک دوسرے کے اہل خانہ سے بھی ملتے نظر آئے۔

جہاں عالیہ بھٹ کے والد فلم ساز مہیش بھٹ رنبیر کپور کی تعریف کر چکے ہیں اور انہیں اپنی بیٹی کے لیے بہترین ساتھی قرار دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’رنبیر سے رشتہ کامیابی نہیں، زندگی کا اہم ترین حصہ ہے‘

وہیں عالیہ بھٹ کو بھی رنبیر کپور کے والدین سے ملتے ہوئے دیکھا گیا۔

تین دن قبل ہی رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے خاندان کے ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں رنبیر کپور، ان کی بہن، بہنوئی اوروالدین سمیت عالیہ بھٹ بھی موجود تھیں۔

دونوں کے درمیان براہمسترا کی شوٹنگ کے درمیان تعلقات استوار ہوئے—فوٹو: پنک ولا
دونوں کے درمیان براہمسترا کی شوٹنگ کے درمیان تعلقات استوار ہوئے—فوٹو: پنک ولا

اگرچہ پہلے بھی عالیہ اور رنبیر کپور اپنی محبت کے حوالے سے بات کر چکے ہیں اور ایک دوسرے کو بہترین دوست قرار دے چکے ہیں، تاہم اب عالیہ بھٹ نے محبت کا اعتراف کرلیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے گزشتہ ایک سال سے جاری چہ مگوئیوں پر خاموشی توڑتے ہوئے نہ صرف رنبیر کپور سے محبت کا اعتراف کیا بلکہ ایک حیران کن انکشاف بھی کیا۔

عالیہ بھٹ پہلے بھی رنبیر سے تعلقات پر بات کر چکی ہیں—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
عالیہ بھٹ پہلے بھی رنبیر سے تعلقات پر بات کر چکی ہیں—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں محض 11 برس کی عمر میں رنبیر کپور کو دیکھتے ہی ان سے محبت ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر نے عالیہ کے ساتھ اپنے تعلق کونئی محبت قرار دے دیا

اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے اس کا اظہار رنبیر کپور سے کیا تھا یا نہیں، تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ ایک فلم کے لیے اوڈیشن دینے گئی تھیں جہاں ان کی نظر رنبیر کپور پر پڑی اور انہیں دیکھتے ہی ان کی دیوانی ہوگئیں۔

دونوں کو ایک دوسرے کے اہل خانہ سے بھی ملتے ہوئے دیکھا گیا—فوٹو: دکن کیرونیکل
دونوں کو ایک دوسرے کے اہل خانہ سے بھی ملتے ہوئے دیکھا گیا—فوٹو: دکن کیرونیکل

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور جب فلم ‘سانوریا‘ میں نظر آئے، وہ انہیں اس سے قبل ہی دیکھ چکی تھیں۔

مزید پڑھیں: رنبیر اور عالیہ کی شادی 2020 میں متوقع

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی عمر میں 11 سال کا فرق ہے، چاکلیٹی ہیرو اداکارہ سے عمر میں 11 برس بڑے ہیں۔

25 سالہ عالیہ بھٹ اور 36 سالہ رنبیر کپور ان دونوں آنے والی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان کی یہ فلم رواں برس ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن اور مونی راؤ سمیت دیگر اداکار جلوے دکھاتے نظر آئیں گے۔

عالیہ بھٹ چاکلیٹی ہیرو رنبیر سے 11 سال چھوٹی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
عالیہ بھٹ چاکلیٹی ہیرو رنبیر سے 11 سال چھوٹی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024