• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امریکی گلوکارہ مائلی سائرس نے بھی خفیہ شادی کرلی

شائع December 27, 2018
مائلی اور لیام نے 23 دسمبر کو شادی کی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
مائلی اور لیام نے 23 دسمبر کو شادی کی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ مائلی سائرس کی شادی کی افواہیں رواں سال کے آغاز سے گردش کررہی ہیں، تاہم اب انہوں نے خود آسٹریلوی اداکار لیام ہیمزورتھ کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کردیا۔

گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ انہوں نے رواں سال 23 دسمبر کو لیام ہیمزورتھ سے شادی کی۔

View this post on Instagram

12.23.18

A post shared by Miley Cyrus (@mileycyrus) on

جبکہ انہوں نے ایک اور پوسٹ کے ذریعے اس بات کا بھی انکاشاف کیا کہ وہ گزشتہ 10 سالوں سے ان کے ساتھ رشتے میں منسلک ہیں۔

View this post on Instagram

10 years later .....

A post shared by Miley Cyrus (@mileycyrus) on

مائلی سائرس نے ایک اور تصویر اپنے شوہر کے ساتھ شیئر کی، جس میں یہ دونوں ایک دوسرے کو بوسہ دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل مائلی سائرس کی انگلی میں ہیرے کی انگوٹھی دیکھنے کے بعد ایسی خبریں سامنے آرہی تھی کہ انہوں نے خفیہ منگنی کرلی ہے، جبکہ اس وقت تک گلوکارہ نے خود اپنے لیام سے رشتے کا اعلان نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ مائلی کا شمار امریکا کی کامیاب گلوکاراؤں میں کیا جاتا ہے، ان کے بینگرز اور ینگر ناؤ نامی المبز بھی سامنے آچکے ہیں۔

مائلی ہینا مونٹانا نامی سیریز میں بھی مرکزی کردار نبھایا، جس میں ان کے کام کو شائقین نے خوب سراہا۔

دوسری جانب 28 سالہ لیام ہیمزورتھ کی بات کی جائے تو وہ ’دی ہنگرز گیم‘ جیسی فلم میں کام کرچکے ہیں۔

لیام مشہور اداکار کرس ہیمزورتھ کے چھوٹے بھائی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024