• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جدیجا آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے فٹ قرار

شائع December 24, 2018
رویندرا جدیجا ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں انجری کا شکار ہوئے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی
رویندرا جدیجا ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں انجری کا شکار ہوئے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی

میلبرن: بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کی فٹنس کے حوالے سے چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ چکے ہیں اور وہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری نے انکشاف کیا تھا کہ جدیجا کندھے کی انجری سے سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اور اگر وہ 70 سے 80 فیصد بھی فٹ ہوئے تو ہم انہیں کینگروز کے خلاف تیسرا ٹیسٹ کھلا کر کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے اس لیے اس وقت باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

تاہم بھارتی بورڈ نے انہیں تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے فٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کندھے کی انجری کا شکار ہونے والے اب صحتیاب ہو چگئے ہیں اور انہوں نے رانجی ٹرافی کے میچ میں بغیر کسی مسئلے کے 64اوورز کرائے۔

بھارتی بورڈ نے کہا کہ رویندرا جدیجا بالکل فٹ ہیں اور انہیں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024