• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آسٹریلین صحافی نے بھارتی کپتان کوہلی کا مذاق اڑا دیا

شائع December 23, 2018 اپ ڈیٹ December 28, 2018
ویرات کوہلی کو پرتھ ٹیسٹ میں خراب رویے پر مستقل تنقید کا سامنا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
ویرات کوہلی کو پرتھ ٹیسٹ میں خراب رویے پر مستقل تنقید کا سامنا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں خراب رویے کا مظاہرہ کرنے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی مستقل زیر عتاب ہیں اور اب آسٹریلین صحافی نے ویڈیو پوسٹ کر کے ان کی مذاق اڑا دیا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ویرات کوہلی اور ٹم پین کی آپس میں تکرار ہوئی، جسے اسٹمپس کے مائیکرو فون میں واضح طور پر سنا گیا۔

مزید پڑھیں: "کوہلی! تم ٹھنڈے رہو"، آسٹریلین اور بھارتی کپتانوں میں تلخ کلامی

معروف آسٹریلین صحافی ڈینس فریڈمین نے ویرات کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی اور ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ویرات کوہلی بتا رہے ہیں کہ اگر میدان میں فیصلے ان کے حق میں نہ جائیں تو کس طرح کا رویہ اپنانا چاہیے۔

مذکورہ ویڈیو غالباً بھارت کے کسی مقامی میچ کی ہے جس میں باؤلر ’منکیڈنگ‘ کے قانون کے تحت نان اسٹرائیکنگ اینڈ پر موجود بلے باز کو رن آؤٹ کر دیتا ہے اور امپائر انہیں آؤٹ قرار دیتا ہے۔

امپائر کے اس رویے پر بلے باز شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے میدان پر بلا مار مار کر اپنا بلا توڑ دیتا ہے اور پھر مایوس پویلین کی جانب روانہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر اور بارڈر بھارتی کپتان کے دفاع میں سامنے آگئے

کوہلی کو پرتھ ٹیسٹ میں اپنے رویے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے ہم وطن ناقدین نے بھی انہیں خراب رویے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

البتہ جہاں انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں پاکستان کے شعیب اختر سمیت چند بڑے کرکٹرز نے ان کا دفاع کرتے ہوئے جارحانہ رویے کی حمایت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024