• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

امریکا میں خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر بھارتی شہری کو 9 سال قید

شائع December 15, 2018
بشکریہ فیس بک
بشکریہ فیس بک

امریکی عدالت نے بھارتی شہری کو دوران پرواز خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے جرم میں 9 سال کی قید کی سزا سنا دی۔

خبررساں ادارے اے ایف کے مطابق 35 سالہ بھارتی نوجوان برابھو راماتھور امریکا میں ورک ویزا پر تھا جسے سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کردیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: پالتو کتے سے معافی نہ مانگنے پر نوجوان قتل

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مجرم اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاس ویگاس سے ڈیٹوریٹ جارہا تھا۔

بھارتی نوجوان درمیانی نشست پر جبکہ اس کی اہلیہ اور متاثرہ خاتون دائیں اور بائیں جانب بیٹھی تھی۔

متاثرہ خاتون کی آنکھ اس وقت کھلی جب بھارتی نوجوان انگلیوں کے ذریعے’نازیبا حرکت‘ رہا تھا۔

بعدازاں خاتون نے فضائی میزبان سے مدد طلب کی۔

فضائی میزبان نے وفاقی تحقیقاروں کو بتایا کہ متاثرہ خاتون بری طرح رو رہی تھی۔

مزیدپڑھیں: امریکا میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والوں میں بھارتی سر فہرست

ائیرلائن جیسے ہی ڈیٹوریٹ کے ائیرپورٹ پہنچی، بھارتی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری طرف امریکی اٹارنی میتھیو شینڈرنے کہا کہ ’ہر ایک شخص کو محفوظ ہوائی سفر میں کرنے کا پورا حق ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

جیوری نے بھارتی نوجوان کو اگست میں 5 دن کے ٹرائل میں مجرم قرار دے دیا، اس حوالےسے مزید کہا گیا کہ مذکورہ شخص کو عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 12 اگست امریکی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا تھا کہ میکسیکو کے راستے امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں میں سب سے بڑی تعداد بھارتی نوجوانوں کی ہے۔

مزیدپڑھیں: لیبیا: 100 تارکین وطن انسانی اسمگلروں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب

امریکا حکام نے 2015 میں 6 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو گرفتار کیا، جو میکسیکو کی سرحد پار کرر ہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ’رواں سال میں گرفتار ہونے والے بھارتیوں کی تعداد 3 ہزار 4 سو سے زائد ہو چکی ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024