• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

میلانیا ٹرمپ نے شوہر کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

شائع December 13, 2018
اطلاعات ہیں کہ دونوں کے تعلقات کشیدہ ہیں—فوٹو: دی راپ
اطلاعات ہیں کہ دونوں کے تعلقات کشیدہ ہیں—فوٹو: دی راپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوں تو انتخابی مہم سے ہی خبروں میں رہیں ہیں، تاہم عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ان کی شخصیت، ان کے کام، ان کی ازدواجی زندگی اور یہاں تک ان کے اپنی اہلیہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آئیں۔

حکومتی مسائل سے ہٹ کر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اور بھی کئی مسائل پیدا ہوئے اور تاحال وہ ان سے نمٹتے نظر آتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر جہاں پورن اسٹارز نے جنسی تعلقات استوار کرنے اور ان تعلقات پر خاموش رہنے سے متعلق پیسے دینے کے الزامات لگائے۔

وہیں امریکی و برطانوی میڈیا میں یہ خبریں بھی شائع ہوتی رہیں کہ ان کے اپنی اہلیہ سے تعلقات بھی کشیدہ ہیں۔

اطلاعات تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پورن اسٹارز سے تعلقات استوار کرنے اور کئی طرح کے دیگر مسائل کے باعث میلانیا ٹرمپ ان سے ناراض ہیں اور پھر امریکی صدر کو کچھ غیر ملکی دوروں پر خاتون اول کے بغیر بھی دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون اول بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی ظالمانہ پالیسی پر خاموش نہ رہ سکیں

تاہم اب میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر سے تعلقات اور کشیدگی پر خاموشی توڑتے ہوئے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ میلانیا شوہر سے خفا ہیں—فوٹو: سلیبرٹی انسائیڈر
یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ میلانیا شوہر سے خفا ہیں—فوٹو: سلیبرٹی انسائیڈر

ہولی وڈ لائف کے مطابق امریکی ٹی وی چینل ’فاکس نیوز‘ کے میزبان سین ہینٹی کو کرسمس کے موقع پر دیے گئے انٹرویو میں میلانیا ٹرمپ نے نہ صرف اپنے شوہر سے تعلقات سے متعلق وضاحت کی بلکہ انہوں نے اور کئی مسائل پر بھی بات کی۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوسری مدت کے لیے صدارتی انتخابات لڑنے کے حوالے سے میلانیا ٹرمپ نے کوئی واضح جواب نہیں بلکہ اہم ترین سوال کو لفظوں میں گول کر گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میلانیا ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے شوہر دوبارہ انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا جو بھی فیصلہ کرتا ہے، وہ اچھا ہی ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا پولش صدر کی اہلیہ نے ٹرمپ کو شرمندہ کیا؟

انٹرویو کے دوران میلانیا ٹرمپ صحافیوں، اداکاروں، کامیڈینز، تنفقید نگاروں اور لکھاریوں سے بھی خفہ نظر آئیں اور کہا کہ انہیں ایسے افراد سے چڑ ہے جو ان کا اور ان کے خاندان کا نام استعمال کرکے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔

متعدد مرتبہ میلانیا کو شوہر کے ساتھ خاموشی سے بیٹھے دیکھا گیا—فوٹو: مشابیل
متعدد مرتبہ میلانیا کو شوہر کے ساتھ خاموشی سے بیٹھے دیکھا گیا—فوٹو: مشابیل

میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں تنقید نگاروں اور لکھاریوں کی جانب سے لکھنے پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ انہیں اس بات پر اعتراض ہے کہ لکھنے والے غلط تاریخ لکھ رہے ہیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے شوہر سے تعلقات پر بھی کھل کر بات کی اور دعویٰ کیا کہ ان کی اور ان کے شوہر کی کیمسٹری بہت ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی پورن اسٹار نے صدر ٹرمپ کےخلاف مقدمہ دائر کردیا

میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ ان کے اور ان کے شوہر کے تعلقات کے حوالے سے شائع ہونے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، ان دونوں کی کیمسٹری بہت ملتی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر سے متعلق تعلقات کی خبروں پر وضاحت کی، تاہم ان کے انٹرویو پر امریکی اور برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ خاتون اول انٹرویو کے دوران ذہنی مسائل کا شکار نظر آئیں۔

چوٹی کے امریکی و برطانوی نشریاتی اداروں نے میلانیا ٹرمپ کے انٹرویو کے دوران کی باڈی لینگویج اور ذہنی صحت پر سوالات اٹھائے اور ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ان دنوں کئی طرح کے ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔

بعض مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران میلانیا کو بے چین دیکھا گیا—فوٹو: ایم ایس این بی سی
بعض مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران میلانیا کو بے چین دیکھا گیا—فوٹو: ایم ایس این بی سی

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024