• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سنی لیونی بھارتیوں سے زیادہ پاکستانیوں میں مقبول

شائع December 13, 2018
سنی لیونی پاکستان میں سرچ کی جانے والی 10 ویں بڑی شخصیت رہیں—فوٹو: پیپنگ مون
سنی لیونی پاکستان میں سرچ کی جانے والی 10 ویں بڑی شخصیت رہیں—فوٹو: پیپنگ مون

دنیا کے سب سے معتبر اور بڑے سرچ انجن ’گوگل‘ نے سال 2018 کے ٹرینڈز کی فہرست جاری کردی۔

گوگل کی جانب سے جاری کی گئی ٹرینڈز کی فہرست میں اگرچہ پاکستان میں صرف تین ٹرینڈز کی فہرست جاری کی گئی ہے، تاہم بھارت اور امریکا سمیت کئی ممالک میں 5 سے زائد ٹرینڈز کی فہرست جاری کی گئی۔

سامنے آنے والی فہرست سے پتہ چلتا ہے کہ کئی ممالک میں لوگوں کو اپنے ہی ملک کی اداکاراؤں اور شخصیات سے زیادہ دوسرے ممالک کی اداکارائیں پسند ہیں۔

اسی طرح ٹرینڈز کی فہرست سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی جو گزشتہ سال اور اس سے قبل بھی بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت تھی۔

رواں برس وہ بھارت کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی 10 شخصیات میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

سنی لیونی 2018 میں بھارت میں سرچ کی جانے والی 10 شخصیات میں شامل نہیں—فوٹو: انسٹاگرام
سنی لیونی 2018 میں بھارت میں سرچ کی جانے والی 10 شخصیات میں شامل نہیں—فوٹو: انسٹاگرام

البتہ سنی لیونی دوسری سرچ انجن یاہو کی فہرست میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل رہی۔

گوگل کی فہرست سے پتہ چلتا ہے کہ سنی لیونی بھارت کے بجائے پڑوسی ملک پاکستان اور بنگلہ دیش میں زیادہ مقبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیونی پاکستان میں سرچ کی جانے والی بڑی شخصیت

گوگل ٹرینڈز کے مطابق سنی لیونی پاکستان میں سرچ کی جانے والی 10 بڑی شخصیات میں شامل رہیں۔

سنی لیونی پاکستان میں گوگل پر سرچ کی جانے والی 10 ویں بڑی شخصیت قرار پائیں۔

ان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے، برطانوی شہزادے ہیری کی بیوی میگھن مارکل اور ہولی وڈ اداکار سیلویسٹر اسٹالون کو بھی زیادہ سرچ کیا گیا۔

سنی لیونی بنگلہ دیش میں سرچ کی جانے والی 5 ویں بڑی شخصیت رہیں—فوٹو: انسٹاگرام
سنی لیونی بنگلہ دیش میں سرچ کی جانے والی 5 ویں بڑی شخصیت رہیں—فوٹو: انسٹاگرام

گوگل ٹرینڈز کے مطابق سنی لیونی جہاں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی 10 بڑی شخصیات میں شامل رہیں، وہیں وہ بنگلہ دیش میں بھی سب سے زیادہ سرچ کی گئیں۔

حیران کن طور پر بنگلہ دیش میں سنی لیونی کی مقبولیت پاکستان سے بھی زیادہ تھی اور وہ وہاں سرچ کی جانے والی پانچویں بڑی شخصیت رہیں۔

مزید پڑھیں: سنی لیونی کو 2018 میں بھارت میں سرچ نہیں کیا گیا

بنگلہ دیش میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بنگلہ دیش کی نہیں بلکہ یورپی ملک کروشیا کی شخصیت تھیں۔

بنگلہ دیش کے عوام نے سال 2018 میں سب سے زیادہ کروشیا کی 50 سالہ صدر کولندا گرابار کیتارو ویچ کو سرچ کیا۔

بنگلہ دیش میں کروشیا کی صدر کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا—فوٹو: ایناوکچ ڈاٹ کام
بنگلہ دیش میں کروشیا کی صدر کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا—فوٹو: ایناوکچ ڈاٹ کام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024