• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں دوبارہ ساتویں نمبر پر پہنچ گیا

شائع December 7, 2018 اپ ڈیٹ December 8, 2018
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست پر پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد مایوس نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست پر پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد مایوس نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ابوظہبی: نیوزی لینڈ کے خلاف جیتی ہوئی ٹیسٹ سیریز گنوانے کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں مزید تنزلی کے بعد 7ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

سیریز کے آغاز سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں قومی ٹیم 95پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجمان تھی جبکہ نیوزی لینڈ 102پوائنٹس کے ساتھ اعشاریائی پوائنٹس کے فرق سے آسٹریلیا سے آگے چوتھی پوزیشن پر موجود تھی۔

تاہم اس دوران سری لنکن ٹیم کی شکست اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کی بدولت پاکستان کی ٹیم ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے چھٹے نمبر پر آ گئی تھی۔

پاکستان کے پاس سیریز میں 0-3 سے کامیابی کی صورت میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کا نادر موقع تھا، لیکن قومی ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ چار رنز سے ہار کر جیتی ہوئی بازی گنوا دی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی عالمی درجہ بندی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی عالمی درجہ بندی

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے باآسانی فتح سمیٹی لیکن سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی کے سبب پاکستان کو میچ میں 123رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

سیریز میں 1-2 سے کامیابی کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم دوبارہ ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے اور تین پوائنٹس گنوانے کے بعد اس کے پوائنٹس 92 ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب سیریز میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ نے اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی اور تین پوائنٹس اضافے کے ساتھ اس کے پوائنٹس کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔

49 سال بعد فتح

اس سیریز میں فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے 49 سال بعد پاکستان کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 1969 میں ہونے والی سیریز میں پاکستان کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 0-1 سے شکست دی تھی اور اس کے بعد 49 سال تک پاکستان، نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ناقابل شکست رہا۔

تین میچوں کی سیریز میں یاسر شاہ نے مجموعی طور پر 29 وکٹیں حاصل کیں اور اس کے ساتھ ہی وہ کسی بھی تین میچوں کی سیریز میں عبدالقادر کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی باؤلر ہیں۔

عبدالقادر نے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 30 وکٹیں لی تھیں جبکہ وقار یونس نے 1990 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 29 وکٹیں لی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024